The news is by your side.

Advertisement

‘سلیکشن پر حیران تھا، مجھے لگا مذاق ہے’

ڈومیسٹک سیزن میں شاندار کارکردگی سے توجہ مبذول کروا کر پہلی بار قومی اسکواڈ میں شامل ہونے والے نوجوان کرکٹر سلمان علی آغا انٹرنیشنل کرکٹ کے افق پر اپنا نام روشن کرنے کے لیے پرامید ہیں۔

پی سی بی کی جانب سے جاری ویڈیو انٹرویو میں سلمان آغا نے سلیکشن پر تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عدنان اکمل نے اطلاع دی کہ مجھے قومی اسکواڈ میں منتخب کر لیا گیا ہے ابتدا میں بالکل یقین نہیں آرہا تھا، مجھے لگا کہ مذاق ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سلیکشن پر حیران رہ گیا اور حیرتِ جذبات میں ڈوبا سوچتا رہا، 10 منٹ تک کو سمجھ ہی نہیں آئی کہ کیا کہوں لیکن شکر ہے کہ مجھے منتخب کیا گیا جس پر خوشی ہے۔

سلمان علی آغا نے کہا کہ مجھے زیادہ لوگ بیٹسمین کے طور پر جانتے ہیں میں خود کو بیٹنگ آل راونڈر کے طور پر منوانا چاہتا ہوں، آل راونڈر کی حیثیت سے شناخت بنانا چاہتا ہوں، بہت کم لوگوں کو معلوم ہے کہ میں آف اسپنر ہوں، اس لیے کوشش ہے کہ آل راونڈر کی حیثیت سے اپنا نام بناوں۔

جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ

اوپنرز: عابدعلی ، عمران بٹ اور عبداللہ شفیق ، مڈل آرڈر بیٹسمین: بابر اعظم ، اظہر علی ، فواد عالم ، کامران غلام ، سلمان علی آغا اور سعود شکیل ۔

آل راؤنڈرز: فہیم اشرف اور محمد نواز۔

وکٹ کیپرز : محمد رضوان اور سرفراز احمد

اسپنرز: نعمان علی ، ساجد خان اور یاسر شاہ

فاسٹ بولرز: حارث رؤف ، حسن علی ، شاہین شاہ آفریدی اور تابش خان ۔

Comments

یہ بھی پڑھیں