تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

‘میں خوشی سے پاگل ہوجاؤں گا’ مومن ثاقب کی ویڈیو وائرل

ایک وائرل ویڈیو کے ذریعے راتوں رات مشہور ہونے والے مومن ثاقب کی پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی عبرتناک شکست پر دلچسپ ویڈیو سامنے آگئی۔

سوشل میڈیا اسٹار مومن ثاقب کی منفرد انداز میں پاک بھارت میچ گزشتہ روز دبئی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا سے متعلق ایک اور ویڈیو انٹرنیٹ پر بہت زیادہ وائرل ہورہی ہے جس میں وہ قومی قوم کے جذبات ک اظہار کررہے ہیں۔

انہوں نے ویڈیو و فوٹو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر ایک اور ویڈیو شیئر کی، جس میں انہوں نے پوری قوم کو ٹیم کی تاریخی فتح پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ‘اب حالات بدلے ہیں’۔

مومن ثاقب طنزیہ انداز میں کہا کہ ‘کیا اس ٹیم کا فوکس ہے، دس وکٹوں سے بھارت کو شکست دینا ظلم ہے یار’۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ ‘ہم کپ جیت گئے ہیں’۔

مومن ثاقب نے ویڈیو کے ساتھ کیپشن بھی تحریر کیا ، جس میں انہوں نے کہا کہ ‘مجھے کچھ سمجھ نہیں آرہی، میں خوشی سے پاگل ہوجاؤں گا’۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے بھارت کو دس وکٹوں سے عبرتناک شکست سے دوچار کیا تھا، پاکستان کو اس تاریخی فتح سے ہمکنار کرنے کےلیے کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر محمد رضوان نے 152 رنز کی ناقابل شراکت قائم کی تھی۔

Comments

- Advertisement -