اتوار, مارچ 16, 2025
اشتہار

آئندہ ماہ پاکستان چلا جاؤں گا، نواز شریف کی تصدیق

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے پاکستان واپسی کی تصدیق کردی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کی اور میٹنگ میں پہلی مرتبہ خود اکتوبر میں پاکستان واپسی کا تذکرہ کیا۔

میٹنگ میں چوہدری تنویر، دانیال چوہدری، چوہدری ندیم خادم، ڈاکٹر انجم بھی شریک تھے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ نواز شریف نے تصدیق کی کہ میں آئندہ ماہ پاکستان چلا جاؤں گا۔

اس سے قبل فیملی ذرائع سے پتا چلا تھا کہ نواز شریف کی پاکستان واپسی حتمی مراحل میں داخل ہوگئی۔ بتایا گیا تھا کہ ان کی ستمبر میں پاکستان واپسی کیلیے مشاورت جاری ہے جبکہ ان کے وکلا نے واپسی کا مشورہ دیا۔

فیملی ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم کی واپسی کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی، شہباز شریف اور مریم نواز ان کی واپسی سے متعلق مسلسل رابطے میں ہیں۔

بتایا گیا تھا کہ سپریم کورٹ ریویو آف آرڈر اینڈججمنٹس فیصلے کے باوجود نواز شریف واپس جائیں گے۔ واپسی پر قانونی مشکلات اور سابق وزیر اعظم کے وکلا نے دفاع کی مکمل تیاریاں کر لیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں