ہفتہ, مارچ 22, 2025
اشتہار

ملازمین کی ترقی نمازکی ادائیگی سےمشروط ہوگی‘چیف جسٹس آزادکشمیر

اشتہار

حیرت انگیز

مظفرآباد: آزاداکشمیر کےچیف جسٹس چوہدری اہراہیم ضیاکا کہناہےکہ سپریم کورٹ کےملازمین کی ترقی کارکردگی کے علاوہ پابندی کے ساتھ نمازکی ادائیگی سےمشروط ہوگی۔

تفصیلات کےمطابق آزاد کشمیر کے صدرسردار مسعود خان نے جسٹس چوہدری ابراہیم ضیا سےگزشتہ روز سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف لیا۔ بعدازاں سپریم کورٹ کےملازمین کی جانب سےان کےاعزاز میں ایک تقریب منعقد کی گئی۔

پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ مظفرآباد کی جانب سے جاری کردہ تحریری بیان میں درج ہے کہ چیف جسٹس ابراہیم ضیا کا کہنا تھا کہ آج کے بعد سپریم کورٹ میں تعینات ہرکوئی آفسرواہلکارنماز کا پابند ہوگا۔

چیف جسٹس ابراہیم ضیاکا کہناتھاکہ دوگروپ بنائیں ایک گروپ کی امامت خود کرواؤں گاجبکہ دوسرے گروپ کی امامت امام مسجد کروائیں گے۔

انہوں نےکہاکہ خفیہ طورپرچیک بھی کیا جائے گا کہ کون ملازم نماز کی پابندی نہیں کرتاجبکہ سالانہ ترقی نماز کی باقدگی سےمشروط ہوگی۔

واضح رہےکہ آزادکشمیر میں پہلی مرتبہ سرکاری ادارے کے سربراہ نے اس طرح کے احکامات جاری کیے ہیں جس میں سرکاری ملازم کی ترقی کے لیے کارکردگی کے ساتھ ساتھ نماز کی پابندی سےادائیگی کو بھی ضروری قراردیاگیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں