ہفتہ, مارچ 22, 2025
اشتہار

مستقبل میں اپنی بالنگ کے ذریعے بات کروں گا، محمد آصف

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور:  سابق جلاوطن کھلاڑی محمد آصف نے کہا کہ امید ہے کہ اپنی بالنگ کو مزید بہتر کرکے قومی ٹیم میں دوبارہ جگہ حاصل کرنے کے قابل ہو جاوں گا۔

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق سابق کرکٹر محمد آصف نے کہا ہے کہ میں نہیں جانتا آئیندہ چند دنوں ، ہفتوں یا مہینوں میں کیا ہونے والا ہے ، انہوں نے کہا کہ یہ بھی کہنا قبل ازز وقت ہوگا کہ میں قومی ٹیم کا حصہ بنوں گا یا نہیں ، لیکن میں ایک چیز جانتا ہوں کہ ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے سے میں فارم میں واپس آجاوں گا اور اپنی بالنگ کے ذریعے بات کروں گا۔

بدھ کو آئی سی سی کی جانب سے سلمان بٹ اور محمد آصف کی بالترتیب5اور 2سال کی معطل سزائیں بھی ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا تھا، ان دونوں کو بھی یکم ستمبر کے بعد ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کی آزادی مل گئی لیکن قومی ٹی ٹوئنٹی میں شرکت کا کوئی امکان نظر نہیں آتا۔

 ذرائع کے مطابق لاہور سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن سلمان بٹ کو ٹیم میں شامل کرنے کی خواہاں اوروہ بھی ایونٹ کا حصہ بننے کیلیے بے تاب نظر آتے تھے، دوسری جانب محمد آصف کی سیالکوٹ ٹیم میں شمولیت کی اطلاعات تھیں لیکن پی سی بی نے دونوں کھلاڑیوں کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے سے روک دیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں