جمعہ, فروری 13, 2026
اشتہار

کشمیر کاز پر سمجھوتا نہیں کروں گا ، نو منتخب صدر بیرسٹرسلطان محمود

اشتہار

حیرت انگیز

مظفر آباد : آزاد کشمیر کے نو منتخب صدر بیرسٹرسلطان محمود کا کہنا ہے کہ کشمیر کاز پر سمجھوتا نہیں کروں گا اور بین الاقوامی سطح پر کشمیر کے لیے کام کروں گا۔

تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے نئے منتخب صدر بیرسٹرسلطان محمود نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مجھے ریاست کےسب سے بڑے عہدے کے لیے چنا گیاہے لیکن کشمیر کاز پر سمجھوتا نہیں کروں گا۔

بیرسٹرسلطان محمود نے تحریک انصاف کی قیادت اور وزیراعظم پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا گروپ بندی کاپروپیگنڈاکرنے والے ناکام ہو گئے ، تحریک انصاف وزیر اعظم پاکستان کی قیادت میں متحد ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ صدرکا عہدہ ہے صرف پروٹوکول نہیں مسائل کےحل کے لیے بھی ہے ، مسئلہ کشمیر کےلیےصدارتی منصب مؤثر انداز میں کرادار ادا کر سکتا ہے ، تاہم ماضی میں صدر کے منصب سےخاطر خواہ کام نہیں کیاجا سکا۔

نو منتخب صدر نے مزید کہا کہ بین الاقوامی سطح پر کشمیر کے لیے کام کروں گا، آزاد کشمیر کی آئینی حیثیت تبدیل کرنے کی کوئی تجویز نہیں ، مجھے تاریخ میں سب سے زیادہ ووٹ ملے ، زیادہ ووٹ ملناپی ٹی آئی اور عمران خان پر اعتماد ہے۔

بیرسٹرسلطان محمود کا کہنا تھا کہ صدر کے عہدے کو مزید باوقار بناؤں گا ، عہدے پر ریاست کی بڑی بڑی شخصیت فائز رہی ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں