The news is by your side.

Advertisement

حکومت چلی جائے پھربھی ان کونہیں چھوڑوں گا، عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جیب کترے این آر او کیلئےحکومت گرانےکی دھمکیاں دےرہےہیں، اپوزیشن کوخطرہ ہےیہ سب جیلوں میں جائیں گے۔

نوازشریف نے براہ راست اداروں کے سربراہوں کوٹارگٹ کیا

ایک انٹرویو میں وزیراعظم نے کہا کہ نوازشریف نےبراہ راست اداروں کےسربراہوں کوٹارگٹ کیا نوازشریف ملکی اہم ادارے میں لوگوں کواکسارہاہے، نوازشریف خود باہرہیں بیٹی کو اداروں پر تنقید کا ٹاسک دیاہے، نوازشریف کےدونوں بیٹے باہر بھاگے ہوئےہیں، اسحاق ڈاراوران کےفرزندبھی ملک سےبھاگےہوئےہیں، عابدشیرعلی بھی ملک سے بھاگے ہوئےہیں، ہمارےدورمیں سلمان شہبازملک سے بھاگا ہے، نوازشریف ہمارےدورمیں علاج کابہانہ بناکرملک سے باہرگیا۔

اپوزیشن نےبلیک میل کیا

وزیراعظم نے کہا کہ دباؤڈالاجارہاہےکہ اگراین آراونہیں دیاتوحکومت گرادیں گے،اپوزیشن نےبلیک میل کیاکہ فٹیف بل پاس نہیں ہونے دیں گے،جواب میں کہاحکومت چلی جائےپھربھی ان کونہیں چھوڑوں گا جب تک ملکی لوٹی دولت واپس نہیں کریں گےنہیں چھوڑوں گا، نیب میرےماتحت نہیں ایک آزادادارہ ہے غیرملکی میڈیانےآصف زرداری اور نوازشریف پرڈاکومینٹریاں بنائیں، ایسےلوگوں کی کرپشن پرمضامین لکھےگئے۔

شہباز شریف کو فالو کرتےکرتے2 سال لگ گئے

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارےدورمیں شہبازشریف پرٹی ٹیزکیس بنا، ثبوت ڈھونڈنےمیں وقت لگتاہے، شہبازشریف کوفالوکرتےکرتے2سال لگ گئے، غداری کاکیس ثابت کرنابہت مشکل ہوتاہے حسین حقانی بھارتی لابی کیساتھ کام کررہاہے، حسین حقانی کی اسٹریجی فوج کیخلاف ہے، بھارت کی اسٹریجی یہ ہےکہ فوج کوبدنام کرناہے، بھارت پاکستان کے3ٹکڑے کرناچاہتاہے بھارت میں کبھی اینٹی مسلم حکومت نہیں آئی جومودی کی ہے۔

مریم نوازفٹیف بل سےپہلے خاموش تھیں اب بول پڑیں

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مریم نوازفٹیف بل سےپہلے خاموش تھیں اب بول پڑیں غیرملکی دباؤاس وزیراعظم پرآتاہےجس کی دولت باہرہو، لندن میں میری بھی جائیدادیں ہوتیں تومیں بھی دباؤمیں آتا، میرےاثاثےپاکستان میں ظاہرہیں مجھےکوئی ڈرنہیں، اپنی اناختم کرکےملک کےخاطرقرضے لیے وزیراعظم آفس کا خرچہ30فیصدکم کیا، وقت قریب ہمیں ہاتھ نہیں پھیلاناپڑےگا۔

فردوس عاشق پرکوئی کرپشن کیس نہیں تھا

پنجاب حکومت سے متعلق وزیراعظم نے کہا کہ فردوس عاشق پرکوئی کرپشن کیس نہیں تھا، پنجاب میں فردوس عاشق کی ضرورت ہے، عثمان بزدارکام اچھاکررہاہےجلدواضح ہوجائےگا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں