ہفتہ, فروری 15, 2025
اشتہار

کسی کے کہنے پر ریٹائر نہیں ہوں گا، محمد حفیظ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ کسی کے کہنے پر ریٹائر نہیں ہوگا، جب تک فٹ ہوں پرفارم کررہا ہوں، کھیلتا رہوں گا۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے تجربہ بار بیٹسمین محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ وہ نہ تو کسی کے کہنے پر کرکٹ کھیلتے ہیں اور نہ ہی کسی کے کہنے پر کرکٹ چھوڑیں گے، انہوں نے ریٹائرمنٹ کا مشورہ دینے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ میرا کیریئر میری مرضی۔

محمد حفیظ نے کہا کہ وہ رواں سال ہونے والے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے بعد ریٹائرمنٹ لے لیں گے اور وہ اس فیصلے پر قائم ہیں اگر ورلڈ ٹی ٹوینٹی آئندہ سال بھی ہوگا تو وہ کوشش کریں گے کہ خود کو فٹ رکھیں اور اس ایونٹ کو یاد گار بنائیں۔

انہوں ںے کہا کہ خواہش ہے کہ پاکستان کے اس اسکواڈ کا حصہ ہوں جس ورلڈ کپ کا پاکستان فاتح ہو، محمد حفیظ نے کہا کہ دورہ انگلینڈ میں دعا ہے سب کرونا سے محفوظ رہیں، اس وبا کی وجہ سے کرکٹ میں جو بھی تبدیلی آئے گی اسے قبول کرنا ہوگا۔

محمد حفیظ نے کہا کہ دورہ انگلیںڈ پر اگر ٹیسٹ کرکٹ کے لیے کہا گیا تو وہ ضرور کھیلیں گے، کیونکہ یہ دورہ اپنی نوعیت کا مختلف دورہ ہے۔

واضح رہے کہ سابق کپتان رمیز راجہ نے محمد حفیظ کو ریٹائرمنٹ کا مشورہ دیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں