The news is by your side.

Advertisement

‘ویکسین میں خود ریسیو کروں گا’

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کل کورونا وائرس کی ویکسین کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچےگی اور اسلام آباد ایئر پورٹ پر ویکسین کی پہلی کھیپ خود ریسیو کروں گا۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمارے فرنٹ لائن ورکرز کو کورونا ویکسین دستیاب ہو گی ہمارے فرنٹ لائن ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی زندگیاں اب محفوظ ہوں گی اور یہ کورونا ویکسین فری ہوگی۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ ڈینئل پرل کیس میں حکومت نےنظرثانی درخواست دائرکی ہے امیدہےنظرثانی درخواست کی شنوائی جلدہوگی،انصاف ملےگا۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم میں جتنی جماعتیں اتنےبیانیے،ان میں یکسوئی نہیں، پی ڈی ایم کامؤقف تضادات سےبھرا ہوا ہےکلیئرٹی نہیں ہے، پی ڈی ایم حکومت کوگھربھیجنےچلی تھی ،اب اپنی بقاکی جنگ لڑ رہی ہے۔

شاہ محمود نے کہا کہ پی ڈی ایم کےغیرفطری اورمصنوعی اتحادکی قلعی کھل چکی ہے پی ڈی ایم میں بے چینی ہے ان کاکا شیرازہ بہت جلدبکھرنےکوہے عوام نےپی ڈی ایم کی احتجاجی سیاست کو یکسر مسترد کر دیا پی ڈی ایم سے ہمیں کوئی خطرہ نہیں ہے، پی ڈی ایم پارلیمنٹ میں عدم اعتماد تحریک لانےکا شوق پورا کرے ہم اورہمارےحلیف تحریک عدم اعتمادکامقابلہ کریں گے انہیں شکست دیں گے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں