ہفتہ, مئی 16, 2026
اشتہار

’پی ایس ایل میں شائقین کیلیے وزیراعظم سے درخواست کروں گا‘

اشتہار

حیرت انگیز

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ پی ایس ایل 11 میں شائقین کو آنے کی اجازت دینے کے لیے وزیراعظم سے درخواست کروں گا۔

میڈیا سے گفتگو میں چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ وزیراعظم سے شائقین کو پی ایس ایل دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم میں آنے کی درخواست کریں گے ۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے فیصلے کر رہے ہیں ہمارے ملک میں بھارت جیسےحالات نہیں بھارت میں فیول کا شارٹیج ہے پمپس پر لمبی لائن لگتی ہیں لیکن پاکستان میں ایسی کوئی صورتحال نہیں، مشکل حالات میں کچھ فیصلے ملک کیلئے بہتر ثابت ہوتے ہیں۔

شائقین کے لیے خوشخبری ہے کہ پی ایس ایل 11 کے پلے آف اور فائنل میچز کیلئے تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں آنے کی اجازت ملنے کا امکان ہے۔ اس حوالے سے بات چیت جاری ہے اور لیگ حکام مشاورت کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ایندھن بحران کے باعث حکومت کی جانب سے نقل و حرکت کی پابندیوں کی وجہ سے پی ایس ایل 11 کے میچز کراچی اور لاہور میں بغیر تماشائیوں کے منعقد ہو رہے ہیں۔ اگرچہ ابتدائی لیگ میچ بند دروازوں کے پیچھے ہوئے ہیں تاہم حالیہ رپورٹس بتاتی ہیں کہ شائقین کو پلے آف اور فائنل کے لیے اجازت دی جا سکتی ہے۔

+ posts

علی حسن اے آروائی نیوز سے اسپورٹس رپورٹر کی حیثیت سے وابستہ ہیں اور کھیلوں کے معاملات میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں

اہم ترین

علی حسن
علی حسن
علی حسن اے آروائی نیوز سے اسپورٹس رپورٹر کی حیثیت سے وابستہ ہیں اور کھیلوں کے معاملات میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں

مزید خبریں