The news is by your side.

Advertisement

‘موجودہ سیاسی کھیل پر اسٹیبلشمنٹ سے بات کروں گا’

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ موجودہ سیاسی کھیل پر اسٹیبلشمنٹ سے ‏بات کروں گا کبھی کسی اور کبھی کسی کو لانے کا تاثرختم ہونا چاہئے۔

فیصل آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ نےآج بھی جس ‏کومناسب سمجھامیڈل دےدیا، اسٹیبلشمنٹ کوچاہیےعوام کےووٹوں سےحکومت بننےدے جن ‏کااحتساب ہوناتھاوہ پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے لیکن جماعت اسلامی دولت کی سیاست کےگندے ‏کھیل کا حصہ نہیں بنی۔

سراج الحق نے کہا کہ آج بہت اہم دن ہے 22کروڑ عوام سے بات کرنا چاہتا ہوں، برصغیر کے لوگوں ‏نے قائداعظم کی بات پرلبیک کہا تھا انہوں نےایک دن بھی پاکستان کی آئین پرعمل نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ آج اس دورمیں مہنگائی ناچ رہی ہے،معیشت تباہ ہوگئی ہے، کراچی ایک گنداترین ‏شہربن چکاہے جب کہ فیصل آبادکاتاجرجوپورےملک کودیتاتھااب خودکنگال ہوگیا ملک پرمیرصادق ‏اورمیرجعفرکی اولادوں کا قبضہ ہے تبدیلی کےنام پرڈرامہ فلاپ ہوگیاہے، نئےپاکستان میں قوم کورنگ ‏و نسل کی بنیادپر تقسیم کیاگیا، بزدل قیادت نےآزادی کےبعد74سال ضائع کیے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں