تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

’تعجب ہے جماعت اسلامی کے پاس ووٹ اور پیسہ کہاں سے آیا‘

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی نے ایسا کون سا تیر مارا ہےجو ان کو اتنی سیٹیں ملیں، جماعت اسلامی نے کروڑوں روپے میڈیا پر لگا دیے یہ پیسہ کہاں سے آیا۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے تو سندھ میں کام کیا ہے اس لئے ووٹ ملا لوگ بسوں میں سفرکرتے ہیں، اسپتالوں میں فری علاج کراتے ہیں ماضی میں دھاندلی کرکےپیپلزپارٹی کو ہرانے کی کوشش کی گئی جماعت اسلامی کے ووٹ پر سوال اٹھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میئر بنانے کا قانونی و آئینی حق پیپلز پارٹی کا ہے کراچی کے بلدیاتی الیکشن میں ہماری اکثریت ہے حیدرآباد میں پیپلزپارٹی نے کلین سوئپ کیا ہم ضمنی الیکشن میں بھرپور حصہ لیں گے انشااللہ عمران خان کو بھرپور شکست دیں گے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی جماعت اسلامی سے بات کرے گی لیکن پی ٹی آئی سے کسی قسم کی بات نہیں ہو گی جماعت اسلامی کے خدشات الیکشن کمیشن سندھ سے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو سندھ میں تاریخی شکست نصیب ہوئی انشااللہ یہ ٹرینڈ پورےملک میں چلے گا، آر ٹی ایس بیٹھنے کے ذریعے یہ لوگ تھونپے گئے ان کے پاس جعلی مینڈیٹ ہے یہ کسی اسمبلی میں بیٹھنے کے لائق نہیں، عمران خان اب پی ٹی آئی سندھ کےارکان کواستعفوں کی ہدایت کریں۔

Comments

- Advertisement -