تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

‘پی ٹی آئی کے ڈسکہ امیدوار 20 پولنگ اسٹیشن میں ری پولنگ کی درخواست کرے’

وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کے ڈسکہ امیدوار کو 20 پولنگ اسٹیشنز میں ری پولنگ کی ‏درخواست کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شفافیت چاہتےہیں اس لئےسینیٹ الیکشن میں ‏اوپن ووٹنگ کامطالبہ کیا۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم عمران خان نے ڈسکہ سے قومی اسمبلی کا ضمنی انتخاب لڑنے ‏والے پی ٹی آئی امیدوار سے کہا ہے کہ 20 پولنگ اسٹیشنز میں ری پولنگ کی درخواست کرے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہمیشہ صاف اورشفاف انتخابات کیلئےجستجوکی ہے شفافیت چاہتےہیں اس ‏لئےسینیٹ الیکشن میں اوپن ووٹنگ کامطالبہ کیا۔

وزیراعظم نے لکھا کہ اپوزیشن نےڈسکہ کےنتائج پر غیرضروری رونا دھونا مچایا ہوا ہے۔

اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا کہ عمران خان پہلےدن ‏سے صاف اورشفاف الیکشن کی بات کررہےہیں، وزیراعظم عمران خان اپنےبل بوتےپرنیچے ‏سےاوپرآئےہیں۔

شہبازگل نے کہا کہ وزیراعظم کی پوری سیاسی زندگی دیانتداری پرمنحصرہے، شفافیت پریقین ‏رکھنےوالےلوگ ہیں،شفاف انتخابات چاہتےہیں۔

Comments

- Advertisement -