تازہ ترین

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

سستی انسولین نے دلہے کی جان لے لی

نیویارک: ذیابیطس (شوگر) کے مرض میں مبتلا امریکی نوجوان نے اپنی شادی کے روز انسولین لگائی جو جان لیوا ثابت ہوئی۔

امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق جوش ویلکیرسن کی عمر صرف چھبیس سال تھی اور وہ ذیابیطس کے مرض میں مبتلا تھے، انہوں نے اپنی شادی کے روز طبیعت کی وجہ سے انسولین لگائی جو جان لیوا ثابت ہوئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نوجوان کا ذرائع آمدن زیادہ نہیں تھا اس لیے اُس نے اپنے دادا کی رکھی ہوئی انسولین استعمال کی۔ امریکا میں ذیابیطس کے بڑھتے ہوئے مرض کی وجہ سے شوگر کی ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوا جس کے بعد ایک مریض کو ادویات تقریبا 1200 ڈالر کی پڑتی ہیں۔

والدہ کا کہنا تھا کہ اُن کے صاحبزادے نے پیسے نہ ہونے اور طبیعت خراب ہونے کا تذکرہ کیا تھا، جس کے بعد ہم نے اُسے گھر میں رکھی انسولین فراہم کی تاکہ طبیعت ٹھیک ہوسکے مگر بدقسمتی سے جب جوش ویلکیرسن نے دوا استعمال کی تو وہ سو گیا اور اُس کے بعد اٹھ نہ سکا۔

اہل خانہ کے مطابق شادی کی تیاریاں جاری تھیں، ہر کوئی تیاریوں میں لگا تھا جبکہ کچھ لوگوں نے نئے کپڑے بھی پہن لیے تھے اسی دوران چھوٹے بھائی کو خیال آیا کہ دلہا کو جگا دیں مگر جب اُس کے پاس گئے تو کوئی جواب نہ ملا۔

والدہ کا کہنا تھا کہ اُن کا بیٹا 16.50 پیسے فی گھنٹہ ڈالر کماتا تھا اور ایسی صورت میں اُس کے لیے شوگر کی دوا یا انسولین خریدنا ممکن نہیں تھا، ہم نے بہت مشکل سے شادی کے لیے پیسے جوڑے تھے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تیس لاکھ سے زائد امریکی نوجوان ذیابیطس کے موذی مرض میں مبتلا ہیں جنہیں مہنگائی کی وجہ سے ادویات خریدنے میں پریشانی کا سامنا ہے۔

Comments

- Advertisement -