نیویارک: عالمی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی نے کہا ہے کہ ایران پر یورینیئم افزودگی سے متعلق عائد کی جانے والی کوئی بھی پابندی ایک سیاسی فیصلہ ہو گا۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق آئی اے ای اے کے سربراہ رافیل گروسی نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ کسی بھی ممکنہ معاہدے کے تحت ایران پر عائد کی جانے والی یورینیئم افزودگی سے متعلق پابندی کی مدت کا تعین کرنا تکنیکی نہیں بلکہ سیاسی نوعیت کا فیصلہ تصور کیا جائے گا۔
گروسی نے کہا کہ یہ طے کرنا کہ ایران کتنے عرصے تک افزودگی سے باز رہے گا، متعلقہ فریقین کی سیاسی حکمتِ عملی اور مذاکرات پر منحصر ہو گا۔
آپ کا شکریہ، آپ نے روشنی دکھائی”، ایرانی اسپیکر باقر قالیباف کا پوپ لیو کو خراجِ تحسین
واضح رہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان گزشتہ ہفتے اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات کسی نتیجے کے بغیر ختم ہوگئے، اہم اختلافات پر کوئی اتفاقِ رائے نہیں ہو سکا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


