تازہ ترین

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

پاکستان پر سفری پابندیاں برقرار

پولیو وائرس کی موجودگی کے باعث عالمی ادارہ صحت...

نو مئی کے مقدمات کی سماعت کرنے والے جج کیخلاف ریفرنس دائر

راولپنڈی: نو مئی کے مقدمات کی سماعت کرنے والے...

بھارتی فضائیہ کا ونگ کمانڈر رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

نئی دہلی : پولیس نے وزیر داخلہ بن کر گورنر کو فون کرنے کے الزام میں بھارتی ایئرفورس کے ونگ کمانڈر کو گرفتار کرلیا، ایئرفورس افسر نے اپنے دوست کو وائس چانسلر لگانے کی شفارش کیلئے فون کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق آن ڈیوٹی فضائی افواج کے ایک افسر کا جعلی وزیر داخلہ بننے کا واقعہ بھارتی ریاست مدھیا پردیس میں پیش آیا، جہاں ایک ونگ کمانڈر نے اپنے دوست کو میڈیکل یونیورسٹی کا وائس چانسلر تعینات کروانے کےلیے امیت شاہ بن کر گورنر کو فون کیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی میں بھارتی ایئر فورس کے ہیڈ کوارٹر میں تعینات ونگ کمانڈر کلدیپ باگھیلا کو اس کے دوست دانتوں کے ڈاکٹر چندریش کمار شوکلا کے ساتھ گرفتار کیا ہے، جس نے فون پر امیت شاہ کا پرسنل اسسٹنٹ بن کر ونگ کمانڈر کی گورنر سے بات کروائی تھی۔

ونگ کمانڈر کلدیپ باگھیلا (سرخ دائرے میں)، دندان ساز ڈاکٹر چندریش کمار شوکلا

اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل اشوک اواستھی کا کہنا تھا کہ ونگ کمانڈر کلدیپ باگھیلا پی اے کا کردار ادا کرنے والے اپنے دوست شُکلا کو مدھیہ پردیش میڈیکل سائنس یونیورسٹی (ایم پی ایم ایس یو) میں وائس چانسلر کے عہدے پر تعینات کروانا چاہتا تھا۔

ڈی جی اسپیشل ٹاسک فورس کا کہنا تھا کہ شُکلا نے ونگ کمانڈر سے وائس چانسلر تعیناتی کے لیے اپنی خواہش کا اظہار کیا اور کہا کہ اگر کوئی سینئر رہنما گورنر کو فون کرے تو وہ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر بن سکتا ہے۔

دونوں نے اپنے پلان کو عملی جامہ پہنانے کے لیے گورنر کو فون کیا اور دندان ساز دوست نے امیت کا پی اے بن کر ونگ کمانڈر کی گورنر سے بات کروائی جو وزیر داخلہ امیت شاہ بننے کی ایکٹنگ کررہا تھا۔

گورنر ہاوس کے حکام کو فون پر شک ہوا تو انہوں نے معاملے کی جانچ پڑتال کی، جس سے ونگ کمانڈر کی دھوکا دہی کا معلوم ہوا، معاملے کی حقیقت سامنے آنے کے بعد اسپیشل ٹاسک فورس کو سونپ دیا گیا، تفتیش کے بعد دونوں کو گرفتار کرلیا۔

Comments

- Advertisement -