تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

بھارتی فضائیہ کا تربیتی طیارہ دوران پرواز حادثے کا شکار

نئی دہلی : بھارتی فضائی کا چھوٹا طیارہ تربیتی پرواز کے دوران انجن میں تکینکی خرابی کے باعث اتر پردیش کے کھیتوں میں گر کر تباہ ہوگیا، تاہم حادثے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

تفصیلات کے مطابق پڑوسی ملک بھارت کی فضائیہ کا تریبتی جہاز ریاست اتر پردیش کے ضلع غازی آباد میں فنی خرابی کے باعث دوران پرواز حادثے کا شکار ہوگیا، خوش قسمتی سے طیارہ حادثے میں پائلٹ محفوظ رہے۔

مقامی خبر رساں اداروں کا کہنا تھا کہ بھارتی فضائی کے دونوں پائلٹ متاثرہ طیارے میں 8 اکتوبر کےلیے تربیتی پرواز کررہے تھے اچانک طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا۔

خیال رہے کہ 8 اکتوبر کو بھارتی فضائیہ اپنی 86 ویں سالگرہ منا رہی ہے۔

مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارتی فضائیہ کا مائیکرو لائٹ طیارہ  ایم ایل 130 جس میں دو پائلٹ سوار تھے اتر پردیش میں پرواز کی پریکٹس کر رہا تھا کہ اچانک انجن میں فنی خرابی پیدا ہونے کے باعث کھیتوں میں جاگرا تاہم دونوں پائلٹ طیارہ زمین بوس ہونے قبل ہی نکلنے میں کامیاب ہوگئے تھے۔

بھارتی خبر رساں اداروں کا کہنا ہے کہ بھارتی ایئر فورس کے تربیتی ائیر کرافٹ کے کھیتوں میں گر کر تباہ ہونے سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ بھارتی فضائیہ کے اعلیٰ حکام کی جانب سے طیارہ حادثے کی وجوہات جاننے کےلیے تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ رواں برس یہ پہلا طیارہ حادثہ نہیں ہے بلکہ اس سے قبل 4 ستمبر کو بھارتی فضائیہ کا ایم آئی جی 27 لڑاکا طیارہ راجھستان کے علاقے جودپور میں ٹیکینک خرابی کی وجہ سے حادثے کا شکار ہوا تھا، اس حادثے میں پائلٹ خوش قسمتی سے زندہ بچ گیا تھا۔

مقامی میڈیا کے مطابق رواں برس جون میں بھی بھارتی ایئر فورس کا ایم آئی جی 21 لڑاکا طیارے کو ہماچل پردیش کانگرا میں حادثہ پیش آیا تھا، حادثے کے باعث پائلٹ کی موقع پر موت واقع ہوگئی تھی۔

Comments

- Advertisement -