site
stats
کھیل

پاکستان ٹیم کو آئندہ آسٹریلیا نہ بلایا جائے، سابق آسٹریلوی کپتان

سڈنی : سابق آسٹریلوی کپتان ای این چیپل نے پاکستان ٹیم کیخلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی کارکردگی ناقص تھی، آئندہ پاکستان کو آسٹریلیا نہ بلایا جائے۔

پاکستان آسٹریلیا سے پھر تین صفر سے ہارا تو ای این چیپل پاکستان کے خلاف زہراگلنے سے باز نہ آئے، کرکٹ آسٹریلیا کو مشورہ دیتے ہوئے بولے اگر پاکستان کی کارکردگی میں بہتری نہ آئی تو اسے بلانا چھوڑ دیں۔

چیپل نے کہا کہ پاکستان کی فیلڈنگ انتہائی خراب اور کپتانی غیر موثر تھی، پاکستان اپنی کارکردگی بہتر کرے یا پھر گھر بیٹھے۔

پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کی میرے بس میں ہو تو مصباح کو فورا ہٹا دوں۔

چیپل اتنا کچھ زہر اگل گئے کہ آسٹریلیا کی ایشیا میں کارکردگی کو بھول گئے، 2013 میں بھارت سے چار صفر وائٹ واش، 2014 میں پاکستان سے یو اے ای میں دو صفر کی ہزیمت اور پچھلے سال سری لنکا میں وائٹ واش، ایسے تو آسٹریلیا کو بھی ایشیا نہیں آنا چاہیئے۔


مزید پڑھیں : مصباح کو ٹیم میں رہنے کا حق نہیں، سلیکٹرز کو چاہیئے کہ مصباح کو فارغ کریں، این چیپل


یاد رہے کہ سابق آسٹریلوی کپتان اور کمینٹیٹر ای این چیپل کی مصباح الحق پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مصباح کوٹیم میں رہنے کا حق نہیں، سلیکٹرز کو چاہیئے کہ مصباح کو فارغ کریں۔

چیپل نے کہا کہ سڈنی ٹیسٹ سے پہلے مصباح کو ہٹا دینا چاہیئے تھا، مصباح کی کپتانی واجبی اور بیٹنگ بھیانک ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top