مصباح کو ٹیم میں رہنے کا حق نہیں، سلیکٹرز کو چاہیئے کہ مصباح کو فارغ کریں، این چیپل -
The news is by your side.

Advertisement

مصباح کو ٹیم میں رہنے کا حق نہیں، سلیکٹرز کو چاہیئے کہ مصباح کو فارغ کریں، این چیپل

سڈنی : سابق آسٹریلوی کپتان اور کمینٹیٹر ای این چیپل کی مصباح الحق پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مصباح کوٹیم میں رہنے کا حق نہیں، سلیکٹرز کو چاہیئے کہ مصباح کو فارغ کریں۔

سابق آسٹریلوی کپتان اور کمینٹیٹر ای این چیپل جارحانہ تبصروں کی وجہ سے مشہور ہیں، مصباح الحق پر شدید الفاط میں تنقید کرتے ہوئے چیپل نے کہا کہ سڈنی ٹیسٹ سے پہلے مصباح کو ہٹا دینا چاہیئے تھا، مصباح کی کپتانی واجبی اور بیٹنگ بھیانک ہے۔

چیپل نے کہا کہ یہ کہنا کہ ریٹائر ہونے کا فیصلہ خود مصباح کریں گے احمقانہ بات ہے، یہ فیصلہ سلیکٹرز کو کرنا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ مصباح کو سڈنی ٹیسٹ سے پہلے ہٹا کر ایسے کھلاڑی کو کپتانی دینی چاہیے تھی، جو ٹیم کو آگے لے جاسکے۔


مزید پڑھیں : آؤٹ آف فارم مصباح نے ریٹائرمنٹ کا عندیہ دے دیا


یاد رہے اس سے قبل آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں شکست کے بعد قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے ریٹائرمنٹ کا عندیہ دے دیا تھا اور کہا تھا کہ مستقبل کے حوالے سے سوچنے کا وقت آگیا ہے، پرفارم نہیں کررہا تو ٹیم میں رہنے کا بھی حق نہیں ہے، ٹیم پر بوجھ نہیں بننا چاہتا دو سے تین روز میں ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرلوں گا۔

تاہم ٹیم مینجمنٹ نے واضح جواب دیا تھا کہ سڈنی ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم کے کپتان مصباح الحق ہی ہونگے۔

بعد ازاں پاکستان ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے یو ٹرن لیتے ہوئے کہا تھا کہ مایوسی کے عالم میں ٹیسٹ چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا،  ریٹائرمنٹ کے بارے میں سوچنا چھوڑ دیا ہے ، ریٹائرمنٹ کی بات دو ہزار سولہ میں کی تھی اب دوہزار سترہ چل رہا ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں