اتوار, دسمبر 8, 2024
اشتہار

سابق آسٹریلوی کپتان و کمنٹیٹر ای این چیپل کینسر میں مبتلا

اشتہار

حیرت انگیز

سڈنی: آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور معروف کمنٹیٹر ای این چیپل کینسر کے موذی مرض میں مبتلا ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق سابق آسٹریلوی کپتان اور معروف کمنٹیٹر ای این چیپل نے انکشاف کیا ہے کہ وہ کینسر کے موذی مرض مبتلا ہیں اور ان کا علاج جاری ہے، ان کو ایک سال قبل کینسر کی بیماری نے اپنی لپیٹ میں لیا تھا۔

ای این چیپل نے بتایا کہ ان میں جلد کے کینسر کی تشخیص ہوئی تھی اور ان کا پانچ ہفتوں کا علاج مکمل ہوگیا ہے اور ریڈیو تھراپی کا سلسلہ جاری ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ میں نے ابتدائی طور پر کسی کو بیماری سے متعلق آگاہ نہیں کیا تھا، کیونکہ مجھے اندازہ نہیں تھا کہ میری ریڈیو تھراپی ہوگی بھی یا نہیں لیکن اب مجھے یہ زیادہ مشکل محسوس نہیں ہوتا۔

ای این چیپل نے کہا کہ بیماری سے متعلق پہلے اپنے اہل خانہ اور پھر ٹیم کے چند سابق کھلاڑیوں کو بتایا جو میری خیریت دریافت کرتے رہتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پانچ ہفتے کے علاج کے بعد ای این چیپل کے کندھے، گردن سے کینسر کا خاتمہ ہوگیا ہے، توقع ہے کہ وہ فٹ ہوکر آئندہ ماہ ہونے والی ایشیز سیریز میں کمنٹری کریں گے۔

واضح رہے کہ 75 سالہ ای این چیپل نے آسٹریلیا کی نمائندگی کرتے ہوئے 75 ٹیسٹ میچز کھیلے اور 42.42 کی اوسط سے 5345 رنز اسکور کیے، ان کے دو بھائی گریگ اور ٹریور چیپل بھی آسٹریلیا کی نمائندگی کرچکے ہیں۔

یاد رہے کہ آسٹریلیا کے دو مشہور سابق کھلاڑی اور کمنٹیٹر رچی بین اور ٹونی گریگ اسی طرح کی بیماری کا شکار ہوکر انتقال کرگئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں