بدھ, فروری 12, 2025
اشتہار

کورونا وائرس: بیرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کیلئے نقشہ متعارف

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ایئر لائنز کی عالمی تنظیم ایاٹا نے بین الاقوامی فلائٹ آپریشن سے متعلق نقشہ متعارف کرادیا، اس نقشے کا مقصد بیرون ملک سفر کر نے والے مسافروں کی رہنمائی کرنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایئر لائنز کی عالمی تنظیم ایاٹا انٹرنیشل ائیر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے بین الاقوامی فلائٹ آپریشن سے متعلق نقشہ متعارف کرادیا ، بین الاقوامی پروازوں کے نقشے میں ان ملکوں اور شہروں کی نشاندھی کی جائے، جہاں فضائی آپریشن جاری ہے۔

ایاٹا سفری نقشے کو ہر 15 منٹ بعد اپ ڈیٹ کرے گا، اس نقشے کا مقصد بیرون ملک سفر کر نے والے مسافروں کی رہنمائی کر نا ہے اور عالمی وباء کورونا وائرس کے دوران سفری طریقہ کار میں کیا تبدیلیاں ہوئی ہیں ، مسافروں کو اپ ڈیٹ رکھا جائے گا۔

بین القوامی پروازوں سے سفر سے متعلق قوانین میں روزانہ کی بنیاد پر ہونے والی تبدیلی سے متعلق بھی باخبر رکھا جائے گا جبکہ اس نقشے میں بتایا جائے گا کہ سرحدوں میں داخلے اور پروازوں کے آپریٹ ہونے سے متعلق مختلف ممالک اپنے قوانین بھی تبدیل کررہے ہیں اور سفری کیا پابندیاں عائد ہیں۔

یاد رہے ایئر پورٹس اور فضائی کمپنیوں کا ڈیٹا فراہم کرنے والے عالمی ادارے او اے جی کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی پروازیں بحال ہونے جا رہی ہیں، گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں رواں ہفتے تقریباً 57 لاکھ نشستیں مہیا ہوں گی۔

او اے جی کے مطابق اس ہفتے 2 لاکھ 67 ہزار پروازیں چلیں گی، یہ گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں 16 فی صد زیادہ ہوں گی، تاہم نشستوں کی یہ گنجائش بھی کرونا کی وبا پھیلنے سے قبل کے مقابلے میں 66 فی صد کم ہوگی۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں