تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

ارشدشریف کو پیمرا دفتر میں آئی بی افسر کی دھمکی

اسلام آباد : اے آر وائی نیوز کے اینکر ارشدشریف کو پیمرا دفتر میں پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا)کی شکایات کونسل کے سامنے آئی بی افسر نے دھمکی دی۔

تفصیلات کے مطابق آئی بی کے مبینہ خطر نشر کرنے کیخلاف پیمرا میں سماعت ہوئی ، پیمرا نے اے آر وائی نیوز‘ کے اینکر ارشد شریف کو طلب کیا، سماعت میں آئی بی کے سینئر افسر نے ارشد شریف کو کھلے عام دھمکی دی جبکہ جلدی فیصلہ سنانے کیلئے بھی پیمرا ارکان پر دباؤڈالا گیا ۔

سماعت کے دوران آئی بی کے سینئر افسر سمیت 3افسران موجود تھے۔

https://youtu.be/xWV3G88eyr8

اس موقع پر ارشد شریف نے بتایا کہ میں پیمرا میں جواب جمع کرانے آیا تو سینئر آئی بی افسر نے پیمرا کونسل کے ارکان اور وکیلوں کی موجودگی میں مجھے دھمکی دی۔

ارشد شریف نے بتایا کہ دھمکیاں اور ارکان پر دباؤ ریکارڈ پر ہے، میں نے جواب جمع کرادیا ہے اور میرے وکیل کے دلائل جاری ہے ۔

خیال رہے کہ پروگرام ’پاور پلے‘ میں مورخہ 25و27ستمبر 2017 کو نشر ہونے والی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا تھا کہ نوازشریف نے حکومت پر تنقید کرنے والے سینتیس اراکین پارلیمنٹ کیخلاف انٹیلی جینس بیورو (آئی بی) سے چھان بین کروائی۔


مزید پڑھیں : نوازشریف نے37اراکین پارلیمنٹ کیخلاف آئی بی کو متحرک کیا، انکشاف


رپورٹ کے مطابق آئی بی نے دس جولائی2017کو اس وقت کے وزیر اعظم نواز شریف کے حکم پرایک رپورٹ مرتب کی جس میں37 پارلیمنٹینز کے نام شامل ہیں جن کے کالعدم دہشت گرد تنظیموں سے نہ صرف رابطے ہیں بلکہ ان سے لین دین اور ناجائز سرگرمیوں میں بھی ملوث ہیں۔


ارشد شریف کو دھمکی ، سیاسی رہنماؤں کی مذمت


پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ارشدشریف کو پیمرا دفترمیں آئی بی افسر کی دھمکی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس عمل سے ن لیگ کا فاشسٹ چہرہ سامنے آگیا۔

سابق صدر پرویز مشرف نے ارشدشریف کو آئی بی افسر کی دھمکی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت آزادی اظہاررائےکاحق چھین نہیں سکتی، دھونس دھمکی کا دور گزر چکا، اگر حکمران تنقید برداشت نہیں کرسکتے تو برے کام چھوڑ دیں۔

پی ٹی آئی کے رہنما اسدعمر نے کہا کہ ارشدشریف کی آئی بی سے متعلق خبرکی تصدیق کیلئےجوڈیشل کمیشن بنایاجائے، ارشدشریف جیسےبہادرصحافی کودھمکی دیکرچپ نہیں کراسکتے، میڈیاکی آزادی پریقین رکھنےوالوں کوآئی بی کی دھمکیوں پرآوازاٹھانی چاہئے۔

صدر پی ایف یوجےافضل بٹ نے ارشدشریف کو آئی بی افسر کی دھمکی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ارشد شریف کو دھمکی باعث شرم ہے، کیا یہ ملک بنانا ری پبلک ہے، حکومت انتقامی کارروائیوں پراترآئی ہے ، ارشدشریف پرمقدمہ درج ہواتوآزادی صحافت پرحملہ ہوگا، حکومت کی تمام چیزیں مشکوک ہوتی جارہی ہیں، آئی بی کی درخواست پرمقدمہ ارشدشریف نہیں صحافی برادری پرہوگا۔

افضل بٹ نے کہا کہ پیمرامیں معاملہ زیرسماعت ہے، پیمرافیصلےکےبغیرمقدمےکااندراج انتقامی کارروائی ہوگی، وفاقی حکومت اس قسم کےہتھکنڈوں سےبازرہے ، ارشدشریف کیخلاف انتقامی کارروائی ہوئی تواحتجاج کیا جائے گا۔

شیخ رشید نے آئی بی افسرکی جانب سے ارشدشریف کو دھمکیوں کی شدید مذمت کی۔

ڈاکٹرطاہرالقادری نے بھی ارشد شریف کی آئی افسر کی جانب سے دھمکی کی شدید مذمت کی اور کہا کہ ارشدشریف نےکرپٹ چہرے جرات کے ساتھ بےنقاب کیے ، ارشدشریف کودھمکیاں دینےوالےنااہل عناصرکےآلہ کارہیں۔

https://youtu.be/KLy0hO6R-iY

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابراعوان نے اپنے ٹوئٹ میں ارشدشریف کو دھمکیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا پیمرادفترمیں ارشدشریف کودھمکی دینےوالےجمہوری نازی ہیں، ارشدشریف کوآئی بی افسرکی دھمکی پرایف آئی آرکیوں نہیں کٹی، آئی بی افسرکیخلاف انسداددہشت گردی کامقدمہ ہوناچاہئے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -