The news is by your side.

Advertisement

آئی سی سی کا فکسنگ کا اعتراف

آئی سی سی نے اعتراف کیا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2017 کے ڈراز میں پاک بھارت میچ پہلے سے طے تھا۔

اوول میں ہونے والے چیمپئنز ٹرافی 2017 کے لیے ڈراز رسمی کارروائی نکلے۔ آئی سی سی نے اعتراف کیا ہے کہ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کو ایک گروپ میں شامل کرنے کا فیصلہ پہلے سے طے تھا۔

آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ڈیو رچرڈسن کا کہنا ہے کہ فیصلہ بدنیتی نہیں ہے۔ لوگ اس میچ کو دیکھنا چاہتے ہیں۔ پاک بھارت میچ ٹورنامنٹ کی جان ہوتا ہے۔

ڈیو رچرڈسن محمد عامر کی حمایت میں بول اٹھے *

انہون نے کہا کہ ڈراز شفاف تھے۔ کرکٹ کی ساکھ پر اس کا کوئی منفی اثر نہیں پڑے گا۔

پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں پانچویں بار میگا ایونٹ کے ایک ہی گروپ میں موجود ہیں۔ چیمپئنز ٹرافی 2017 کا ایک اور تاریخی میچ چار جون کو ایجسٹن میں ہوگا۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں