اسلام آباد (16 ستمبر 2025): آئی سی سی نے اینڈی پائکرافٹ کو ایشیا کپ سے ہٹانے کا مطالبہ مسترد کر دیا ہے، تاہم پاکستان کے میچز سے ریفری اینڈی کرافٹ کو ہٹائے جانے اور ان کی جگہ رچی رچرڈسن کو لگائے جانے کی تجویز دی گئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے دعوے کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ایشیا کپ سے ہٹانے کا پاکستان کرکٹ بورڈ کا مطالبہ مسترد کر دیا ہے، تاہم پاکستان کے میچز سے پائکرافٹ کی تبدیلی ہو سکتی ہے، اس سلسلے میں آئی سی سی نے اپنے فیصلے سے پی سی بی کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔
بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ میچ ریفری اینڈی پائکرافٹ کا معاملہ سلجھانے کے لیے درمیانی راستہ نکالنے کی کوشش کی جا رہی ہے، اور پورے ایشیا کپ کی بجائے صرف پاکستان کے میچز سے پائی کرافٹ کو ہٹانے کی تجویز دی گئی ہے۔ اینڈی ایشیا کپ میں تو رہیں گے لیکن پاکستان کے میچز میں میچ ریفری کے فرائض انجام نہیں دیں گے۔
پاکستان کا میچ ریفری تبدیل نہ کرنے تک ایشیا کپ نہ کھیلنے کا فیصلہ، ذرائع
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی سی نے پی سی بی کو بھی فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے، پاکستان کے میچز میں پائی کرافٹ کی جگہ رچی رچرڈسن کو میچ ریفری لگائے جانے کا امکان ہے۔
اس ایونٹ میں پاکستان اپنا تیسرا میچ کل یو اے ای کے خلاف کھیلے گا۔ یاد رہے کہ ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ کے دوران ٹاس کے وقت اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستان کے کپتان سلمان آغا سے کہا تھا کہ ٹاس کے موقع پر شیک ہینڈ نہیں ہوگا، اینڈی پائی کرافٹ نے اس سے قبل پاکستانی میڈیا مینجر سے کہا تھا کہ یہ سب ریکارڈ نہیں ہونا چاہیے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


