منگل, جون 9, 2026
اشتہار

ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے کمنٹری پینل کا اعلان، کتنے پاکستانی شامل؟

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی(6 فروری 2026): انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے دسویں مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان کر دیا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے کمنٹری پینل میں دنیائے کرکٹ کے عظیم سابق کھلاڑی اور موجودہ اسٹارز شامل ہیں۔ 7 فروری سے بھارت اور سری لنکا میں شروع ہونے والے اس میگا ایونٹ میں روی شاستری، ناصر حسین، ایان اسمتھ اور ایان بشپ جیسے مایہ ناز نام اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔

اس کے علاوہ پاکستان سے چار معروف شخصیات وسیم اکرم، وقار یونس، رمیز راجہ اور بازید خان کمنٹری پینل کا حصہ ہوں گی، ان کے علاوہ ایرون فنچ، دنیش کارتک، کمار سنگاکارا، سیموئل بدری، رابن اتھپا اور کارلوس بریتھویٹ بھی پینل میں شامل ہیں۔

اس بار کمنٹری باکس میں کچھ نئے چہرے بھی نظر آئیں گے، آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ جیتنے والے جنوبی افریقی کپتان ٹیمبا باووما اور 2014 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فاتح اینجلو میتھیوز پہلی بار ورلڈ کپ میں مائیک سنبھالیں گے اور اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔

T20 World Cup 2026 تمام خبریں

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں