آئی سی سی کا دہرا معیار، نئے ایوارڈ میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کھلاڑیوں کی بہترین پرفارمنس کے پیش نظر نئے ایوارڈز متعارف کرادیئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے کرکٹ میں نئے ایوارڈز متعارف کرادیئے ہیں، جن میں پلئیرآف دی منتھ ایوارڈ بھی شامل ہے۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پلئیرآف دی منتھ ایوارڈ ووٹنگ کے ذریعے ملے گا، یہ ایوارڈ مرد اور خواتین دونوں کرکٹرز کی بہترین پرفارمنس کی بنا پر دیا جائے گا۔
ووٹنگ کے لئے آئی سی سی سابقہ کھلاڑیوں ، براڈکاسٹرز اور دنیا بھر کے اسپورٹس صحافیوں پر مشتمل ایک آزاد ووٹنگ اکیڈمی بنائی گی جس میں شائقین کو بھی شامل کیا جائے گا، یہ پینل آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ(مین اور وومن) دونوں کو ووٹ کاسٹ کریگی۔
ICC announces ‘Player of the Month’ awards 🎉
Fans can have their say, alongside an expert panel!
Register on the ICC website to vote on the first of each month 🗳️
More 👇https://t.co/npYRT102dd
— ICC (@ICC) January 27, 2021
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے خواتین کرکٹرز کی شارٹ لسٹ میں پاکستان کی ندا ڈار کو شامل کیا گیا ہے جبکہ مینز ٹیم کا کوئی پاکستان کھلاڑی منتخب نہیں کیا گیا۔
آئی سی سی نے ماہ جنوری کے لئے انگلش کپتان جوروٹ، اسٹیواسمتھ سمیت بھارتی کھلاڑیوں محمد سراج، رشبھ پنت، نتاراجن، روی چندر اشون کو شامل کیا اس کے علاوہ افغانستان کے رحم اللہ گرباز کو بھی پلئیرآف دی منتھ ایوارڈ میں شامل کیا۔