بدھ, اگست 12, 2026
اشتہار

آئی سی سی کا جون کے لیے پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے جون کے لیے پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا ہے۔

آئی سی سی کے مطابق جون کے لیے پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں میں نیوزی لینڈ کے نیتھن اسمتھ، بنگلادیش کے مصدق حسین اور بھارت کے شبھمن گل شامل ہیں۔

بنگلہ دیش کے آل راؤنڈر مصدق حسین نے چار سال بعد بین الاقوامی کرکٹ میں شاندار واپسی کی ہے اور آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

Sports News- ARY News

مصدق حسین نے پہلے ون ڈے میچ میں ناقابل شکست 86 رنز بنائے اور دو وکٹیں بھی حاصل کیں۔

نیوزی لینڈ کے نیتھن اسمتھ نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور سیریز میں 16 وکٹیں حاصل کیں۔

بھارت کے شبھمن گل نے بھی ٹیسٹ اور ون ڈے میں شاندار کارکردگی دکھائی ہے، انہوں نے افغانستان کے خلاف ون ڈے میچ میں 154 رنز کی اننگز کھیلی اور سیریز میں 238 رنز اسکور کرکے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں