منگل, دسمبر 10, 2024
اشتہار

اسپرٹ آف دی کرکٹ ایوارڈ پھر کیوی کھلاڑی نے جیت لیا

اشتہار

حیرت انگیز

آئی سی سی اسپرٹ آف دی کرکٹ ایوارڈ نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل کو مل گیا۔

مچل نے 10 نومبر 2021 کو ابوظہبی میں انگلینڈ کے خلاف ہائی پریشر T20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں سنگل لینے سے انکار کرنے پر ایوارڈ جیتا ہے۔

کیوی بیٹر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں انگلینڈ کے خلاف عادل رشید سے ٹکرا گئے تھے جس کے بعد انہوں نے رن نہیں لیا تھا جس پر انہیں ایوارڈ سے نوازہ گیا۔

- Advertisement -

ڈیرل مچل، ڈینیل ویٹوری، برینڈن میک کولم اور کین ولیمسن کے بعد یہ ایوارڈ جیتنے والے نیوزی لینڈ کے چوتھے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

مچل کا کہنا ہے کہ آئی سی سی اسپرٹ آف کرکٹ ایوارڈ حاصل کرنا اعزاز کی بات ہے "یو اے ای میں اس T20 ورلڈ کپ کا حصہ بننا ایک حیرت انگیز تجربہ تھا، اور اس طرح کا ایوارڈ حاصل کرنا بہت اچھا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں