تازہ ترین

چیئرمین پی ٹی آئی کے بغیر بھی الیکشن ہوسکتے ہیں، نگراں وزیراعظم

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ...

نگراں وزیراعظم لندن پہنچ گئے

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ دورہ امریکا کے بعد...

نگراں حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کی خوشخبری سنادی

کراچی : نگراں وفاقی وزیر تجارت گوہر اعجاز نے...
Array

آئی سی سی نے سالانہ ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی، پاکستان کی چھٹی پوزیشن

دبئی: آئی سی سی نے سالانہ ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق بھارت سرفہرست ہے اور پاکستان چھٹے نمبر پر براجمان ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے رواں سال کی آخری ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی ہے، جس کے مطابق ٹیسٹ کرکٹ پر بھارت کی حکمرانی برقرار ہے اور پاکستان نے ٹیسٹ میں 2018 کا اختتام چھٹے نمبر پر کیا ہے۔

ٹاپ ٹین ٹیسٹ ٹیم رینکنگ میں بھارت 166 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے، انگلینڈ دوسرے، نیوزی لینڈ تیسرے، جنوبی افریقہ چوتھے، آسٹریلیا پانچویں، پاکستان چھٹے، سری لنکا ساتویں، ویسٹ انڈیز آٹھویں، بنگلہ دیش نویں اور زمبابوے دسویں نمبر پر موجود ہے۔

بیٹسمین رینکنگ میں بھارت کے ویرات کوہلی کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، پاکستان کے اظہر علی ایک درجہ تنزلی کے بعد دسویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔

ٹاپ ٹین بیٹسمین رینکنگ میں ویرات کوہلی پہلے نمبر پر براجمان ہیں، نیوزی لینڈ کپتان کین ولیمسن دوسرے، آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ تیسرے، بھارت کے پجارا چوتھے، انگلینڈ کے جوئے روٹ پانچویں، آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر چھٹے، نیوزی لینڈ کے ہینری نکولس ساتویں، جنوبی افریقہ کے ڈین ایلگر آٹھویں، سری لنکا کے کرونا رتنے نویں اور پاکستان کے اظہر علی دسویں نمبر پر موجود ہیں۔

مزید پڑھیں: ٹی ٹوینٹی رینکنگ جاری، پاکستان کی پہلی پوزیشن برقرار

بولرز رینکنگ میں جنوبی افریقہ کے ربادا سرفہرست ہیں جبکہ پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عباس اور یاسر شاہ کی تنزلی ہوئی ہے، یاسر شاہ دسویں سے بارہویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔

ٹاپ ٹین بولرز رینکنگ میں جنوبی افریقہ کے ربادا کا پہلی پوزیشن پر قبضہ برقرار ہے، دوسرے نمبر پر انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن، آسٹریلیا کے پیٹ کمنز تیسرے، جنوبی افریقہ کے فلیندر چوتھے، پاکستان کے محمد عباس پانچویں، بھارت کے رویندر جڈیجا چھٹے، نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ ساتویں، بھارت کے ایشون آٹھویں، نیوزی لینڈ کے ٹم ساؤتھی نویں اور ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر دسویں نمبر پر موجود ہیں۔

Comments

- Advertisement -