جمعہ, مارچ 13, 2026
اشتہار

آئی سی سی نے پاک بھارت سیریز کروانے سے معذرت کرلی، ذرائع

اشتہار

حیرت انگیز

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاک بھارت سیریز کروانے سے معذرت کرلی ہے۔

اسپورٹس تجزیہ کار شاہد ہاشمی نے ’اسپورٹس روم‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی سی سی نے پاک بھارت سیریز اور ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن میں بھی پاک بھارت میچز کروانے سے معذرت کی ہے۔

شاہد ہاشمی نے کہا کہ آئی سی سی پاک بھارت میچ کی فنڈنگ پر بات کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان، بنگلادیش اور بھارت کی ٹرائی سیریز کی بھی بات چل رہی ہے اس سے جو فنڈنگ ہوگی وہ پاکستان اور بھارت کو ملے گی۔

سابق کرکٹر کامران اکمل نے دعویٰ کیا کہ پاکستان ٹیم ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ نہیں کھیلے گی۔

یہ پڑھیں: ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کی تمام خبریں

انہوں نے کہا کہ اگر آئی سی سی چاہے تو سیریز کرواسکتا ہے لیکن وہ بی سی سی آئی بن کر فیصلہ کررہا ہے تو سیریز پھر کیسے ہوگی۔

کامران اکمل نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے میچ کا بائیکاٹ کرکے بہترین فیصلہ کیا ہے۔

+ posts

اہم ترین

مزید خبریں