ڈوپ ٹیسٹ: یاسرشاہ پرتین ماہ کے لئے پابندی عائد -
The news is by your side.

Advertisement

ڈوپ ٹیسٹ: یاسرشاہ پرتین ماہ کے لئے پابندی عائد

لاہور: آئی سی سی نے لیگ اسپنریاسرشاہ پرڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کے سبب تین ماہ کی پابندی عائد کردی، پاکستانی بورڈ یاسرشاہ کی سزا میں کمی کرانے میں کامیاب رہا۔

آئی سی سی نے لیگ اسپنر یاسرشاہ پرکرکٹ کے دروازے تین ماہ کیلئے بند کردیئے گئے لہذا ستائیس مارچ تک وہ کرکٹ نہیں کھیل سکتے۔

ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر آئی سی سی نے یاسر شاہ کو ستائیس دسمبر دوہزار پندرہ کو پابندی کی عائد کی تھی، پی سی بی نے سزا پرنظر ثانی کے لئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل میں اپیل دائر کی تھی۔

یاسر شاہ کا ڈوپ ٹیسٹ انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے دوران مثبت آیا تھا، یاسرشاہ نے تسلیم کیا تھا کہ انہوں نے غلطی سے بلڈ پریشر کے لیے اپنی بیوی کی دوا استعمال کی تھی۔

یاسرشاہ کے ڈوپ ٹیسٹ میں کلورٹالیڈون نامی عنصرسامنے آیا تھا جو واڈا کے قوانین کے مطابق ایک ممنوعہ دوا ہے، پابندی کے سبب یاسرشاہ ایشیا کپ اورورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے عالمی کرکٹ بورڈ سے اپیل کی تھی کہ یاسرشاہ کا ڈوپ ٹیسٹ غلطی کے سبب مثبت آیا ہے اورانہوں نے ارادتاً ایسا نہیں کیا لہذا ان پرطویل عرصے کے لئے پابندی عائد نہ کی جائے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں