پیر, جنوری 20, 2025
اشتہار

دو سینئر کرکٹرز کے درمیان جنگ! آئی سی سی نے ویڈیو شیئرکردی

اشتہار

حیرت انگیز

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے دو سینئر کرکٹرز کے درمیان میدان میں ہونے والے مقابلے کو جنگ قرار دے کر اس کی ویڈیو شیئر کردی۔

آئی سی سی نے بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان سپرایٹ میں ہونے مقابلے سے ایک دلچسپ ویڈیو شیئر کی ہے۔ اس ویڈیو میں شکیب الحسن اور روہت شرما کے درمیان بال اور بیٹ کے مقابلے کو جنگ سے تشبیح دی گئی ہے۔

بھارتی کپتان روہت اس میچ میں کافی جارحانہ موڈ میں نظر آرہے تھے، انھوں نے مایہ ناز بنگلہ دیشی آل راؤنڈر شکیب پر غصہ نکالتے ہوئے پہلی بال پر چھکا جڑا۔

- Advertisement -

اس کے بعد انھوں نے ایک بال روکی جبکہ تیسری بال پر پھر سے چوکا لگادیا، ایسے میں شکیب نے ان کے ادارے بھانپ لیے اور اپنے تجربہ کا استعمال کرتے ہوئے اگلی گیند پھینکی۔

روہت اس بال کو سمجھ نہ سکے اور چھکا لگانے کے چکر میں گیند کو ہوا میں اونچا اٹھا دیا جسے فیلڈر نے باآسانی کیچ کرلیا اور یوں یہ جنگ آخر میں شکیب نے جیت لی۔ بھارتی کپتان نے آؤٹ ہونے سے قبل 11 بالز پر 23 رنز کی اننگز کھیلی۔

خیال رہے کہ بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان سپرایٹ مرحلے کا اہم میچ جاری ہے جس میں بنگال ٹائیگرز نے ٹاس جیت کر بلیو شرٹس کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

اس موقع پر روہت شرما کا کہنا تھا کہ ٹاس جیت کر بیٹنگ ہی کرتے، کوشش ہوگی اچھا اسکور بنائیں، ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

بنگلہ کپتان نجم الحسن شنٹو کا کہنا تھا کہ پچ اچھی لگ رہی ہے، کوشش کریں گے بھارت کو کم سے کم اسکور تک محدود رکھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں