The news is by your side.

Advertisement

ڈیو رچرڈسن محمد عامر کی حمایت میں بول اٹھے

لندن: آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ڈیو رچرڈسن نے پاکستانی فاسٹ باؤلر محمد عامر کے انگلینڈ کے دورے کی حمایت کردی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کو انٹریو دیتے ہوئے ڈیو رچرڈسن نے ان کی واپسی کو خوش آئند قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ جب کسی کو سزا ہو اور وہ اس کو مکمل کرلے پھر اسے نہ کہنے والے ہم کون ہوتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عامر نے اپنی غلطیوں سے نوجوان کھلاڑیوں کو آگاہ کرتے ہوئے مثال قائم کرنے کا عزم دکھایا ہے۔

عامر سے متعلق مسئلہ ہوا تو مل کر ہینڈل کریں گے، کپتان اظہر علی *

پی سی بی نے محمد عامر کے ویزے کے لیے انگلینڈ کے بورڈ سے مدد طلب کر رکھی ہے۔ محمد عامر رواں سال جنوری میں نیوزی لینڈ کا دورہ کرچکے ہیں جہاں انہوں نے 2 ون ڈے اور ٹی 20 سیریز میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔

محمد عامر کے برطانیہ کے ویزے پر خدشات ظاہر کیے جا رہے تھے کیوں کہ برطانیہ سے ڈی پورٹ شخص یا کرمنل کیس میں ملوث افراد کو 10 سال تک برطانیہ کا ویزا نہیں دیا جاتا۔

محمد عامر کے دورہ انگلینڈ کے لیے ویزے کی درخواست جمع *

واضح رہے کہ 2010 میں قومی ٹیم کے دورہ انگلینڈ میں اسپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے پر اس وقت کے کپتان سلمان بٹ، فاسٹ باؤلر محمد آصف اور محمد عامر کو 5 سال کی پابندی عائد کی گئی تھی جو گزشتہ سال مکمل ہوئی جس کے بعد عامر کو پی سی بی نے ڈومیسٹک کرکٹ میں حصہ لینے کی اجازت دی تھی تاہم سلمان بٹ اور آصف کو فوری طوری پر روک دیا تھا۔

محمد عامر کی دورہ برطانیہ کے لیے ٹیم میں شمولیت کا انحصار ویزا کے حصول سے مشروط ہے کیونکہ اسی ملک میں ان کو اسپاٹ فکسنگ کے جرم میں 6 ماہ قید ہوئی تھی۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں