تازہ ترین

بھارت میں ٹی 20 کا انعقاد، آئی سی سی نے خبردار کردیا

دبئی: کرونا کے بڑھتے وار نے محدود پیمانے پر شروع ہونے والے کھیلوں کے مقابلوں کو ایک بار پھر مسدود کردیا ہے اسی تناظر میں انٹرنیشنل کرکٹ نے بڑا بیان داغ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سی ای او آئی سی سی مانوسواہنی نے ایک بیان جاری کیا ہے، جس میں انہوں نے کہا کہ کرونا کے خطرات میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کرانابڑاچیلنج ہوگا، ایونٹ میں سولہ ٹیمیں شرکت کرینگی جو کسی چیلنج سے کم نہیں ہے۔

سی ای او مانوسواہنی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل اور دوسری لیگز سے سبق حاصل کریں گے، واضح رہے کہ دو روز قبل کرونا کے بڑھتے کیسز کے باعث پاکستان سپر لیگ سیزن سکس کو ملتوی کردیا گیا تھا۔

آئی سی سی کے سی ای او کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ کے لئے بھارت کے وینیوز کا جائزہ جاری ہے، اگر بھارت میں ورلڈکپ ٹی ٹوئنٹی کا انعقاد ممکن نہیں ہوتا تو اس کے متبادل پر متحدہ عرب امارات کو رکھا گیا ہے، جہاں یہ ٹورنامنٹ کرانے کی تجویز ہے۔

خیال رہے کہ رواں سال اکتوبر اور نومبر دو میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا انعقاد بھارت میں ہوگا جو پہلے 2020 میں آسٹریلیا میں کرونا وائرس کے باعث التوا کا شکار ہوا تھا، تاہم بعد ازاں اسے بھارت منتقل کیا گیا تھا۔

آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو مانو سوہنے نے گزشتہ ماہ اپنی پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ آئی سی سی ایونٹس کے مستقبل کے حوالے سے اب ہماری سوچ بالکل واضح ہے جب ہمارے تمام اراکین کی توجہ ملتوی ہونے والے مقابلوں کو دوبارہ شیڈول کرنے پر مرکوز ہے۔

کرونا سے کرکٹ کی سرگرمیاں متاثر ہونے سے قبل آسٹریلیا کو اکتوبر-نومبر 2020 میں ٹی20 ورلڈ کپ کی میزبانی کرنی تھی جس کے بعد بھارت کو 2021 میں ٹی20 اور 2023 میں 50 اوورز کے ورلڈ کپ کی میزبانی کرنی تھی لیکن آئی سی سی نے آسٹریلیا کے بورڈ کی جانب سے معذوری ظاہر کرنے کے بعد یہ فیصلہ کیا۔

Comments

- Advertisement -