تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

آئی سی سی چیئرمین شپ؛ پاکستان اور بھارت آمنے سامنے

کرکٹ کے عالمی نگراں ادارے کے کئی ممبران نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا چیئرمین بنانے کے لیے اپنی حمایت کا یقین دلایا ہے۔

اے آر وائی نیوز نے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ آئی سی سی کے کئی ارکان چیئرمین پی سی بی احسان مانی کو آئی سی سی چیئرمین بنانے کے خواہاں ہیں۔

اس سلسلے میں بورڈز ممبران نے چیئرمین پی سی بی سے رابطے قائم کیے ہیں اور چیئرمین شپ کے لیے اپنی بھرپور معاونت اور کردار ادا کرنے کا یقین دلایا ہے۔

ممبران نے مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئی سی سی کے مالی اور اندرونی مسائل آپ حل کرسکتے ہیں لہذا وہ اس عہدے کے لیے آپ کو بہترین انتخاب سمجھتے ہیں۔

آئی سی سی نئے چیئرمین کے انتخاب کا طریقہ کاربدھ کوٹیلی کانفرنس میں طےکرےگی، آئی سی سی کے موجودہ چیئرمین ششانک منوہر کےعہدےکی مدت جولائی میں ختم ہورہی ہے جس کے بعد نئے چیئرمین کا انتخاب جولائی میں ہی ہوگا۔

آئی سی سی کے چیئرمین کے عہدے کے لئے بھارت سارو گنگولی کو منتخب کرانا چاہتا ہے جب کہ کئی بورڈز ممبران احسان مانی کے حق میں ہیں۔

واضح رہے کہ احسان مانی2003سے2006تک آئی سی سی کے صدر رہ چکے ہیں اور وہ اس عہدے پر رہتے ہیں غیر متنازع رہے، بہترین شخصی صلاحیتوں اور معاملہ فہم ہونے کی قابلیت کی وجہ سے انہیں کئی غیر ملکی بورڈز کا بھرپور اعتماد حاصل رہا ہے۔

Comments

- Advertisement -