site
stats
کھیل

چیمپئنزٹرافی کا پہلا معرکہ ، انگلینڈ نے بنگلہ دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

لندن: چیمپئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں انگلینڈ کے بلے باز جے روٹ کے بلے نے خوب رنز اگلے اور بنگلہ دیش کی ٹیم  8 وکٹوں سے شکست سے سامنا کرنا پڑا۔

اوول میں کھیلے جانے والے میچ میں ٹیسٹ میں بنگلہ دیش نے مقررہ پچاس اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 305 رنز بنائے، بنگلا دیش کے بیٹسمین تمیم اقبال اور مشفیق الرحمان نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔

انگلینڈ کی ٹیم نے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ کا اچھا نہ رہا، جیس روئے تیسرے ہی اوور میں ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے، نئے آنے والے بیٹسمین ہیلز نے جوئے روٹ کے ساتھ مل کر اچھی شراکت داری قائم کی اور اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا۔انگلش ٹیم کی جانب سے روٹ نے 133 اور اوئن مورگن نے 75 رنز بنائے، مورگن اور رووٹ ناقابل شکست بلے باز رہے۔

قبل ازیں بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ہوئے میزبان ٹیم کو جیت کے لیے 306 رنز کا ہدف دے دیا ہے جس میں تمیم اقبال نے 128 اور مشفق الرحیم نے 79 رنز بنائے

کینگٹن اوول میں کھیلے جانے والے میچ میں انگلینڈ کی ٹیم الیکس ہیلز، جیسن روئے، جے روٹ، ائن مورگن، بین اسٹوک، جوس بٹلر،معین علی، کرس واکر،پلنکٹ،مارک وڈ اور جیک بیل پرمشتمل تھا۔

جب کہ بنگال ٹائگرز تمیم اقبال، سومیا سرکار،امرالقیس،شکیب الحسن، مشفق الرحمان، شبیررحمان،محمد اللہ،مصدق حسین،مشرفی مرتضیٰ، مستفیض الرحمان اور روبیل حسین پر مشتمل تھا۔

خیال رہے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی2017 میں دنیا کی صف اول کی ٹاپ آٹھ کرکٹ ٹیمیں مدمقابل ہیں اور ٹائٹل کے حصول کے لیے صف آراء ہیں تاہم ویسٹ انڈیز اس ایونٹ سے باہر ہے۔

یاد رہے ایونٹ میں پاکستان اپنا پہلا میچ 4 جون کو روایتی حریف بھارت کے ساتھ کھیلے گا جس کے لیے دونوں ٹیموں نے مکمل تیاری کر رکھی ہے اور دونوں ہی ٹیمیں جیت کا عزم لیے لندن پہنچ چکی ہیں۔

ایونٹ کے سیمی فائنلز 14 اور 15 جون کو جب کہ فائنل 18 جون کو کھیلا جائے گا

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top