تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

چیمپیئنزٹرافی: پاکستان انگلینڈ کوشکست دے کرفائنل میں پہنچ گیا

کارڈف: آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے انگلینڈ کو 8وکٹوں سے شکست دے دی۔ حسن علی مین آف دی میچ کے حقدار قرار پائے، انگلینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 212 رنز کا ہدف دیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں انگلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا ہے۔ یاد رہے کہ انگلینڈ کو چیمپئنز ٹرافی کی فیورٹ ٹیم کہا جا رہا تھا جس نے بغیر شکست کھائے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی تھی۔

اس سے قبل پاکستان کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو فائدہ مند ثابت ہوا،  انگلینڈ کے تمام کھلاڑی 49.5 اوور میں 211 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے‘ پاکستان کی جانب سے حسن علی نے 3‘ جنید خان اور رومن رئیس نے 2‘2 وکٹیں حاصل کیں۔

انگلینڈ کی ٹیم کے آؤٹ ہونے کے مناظر، ویڈیو دیکھیں

آج کے میچ کے لیے قومی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی تھیں۔ محمد عامر کی جگہ رومان رئیس جبکہ فہیم اشرف کی جگہ شاداب خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، دوسری جانب انگلینڈ کی ٹیم میں جیسن رائے کی جگہ جونی بیرسٹو کو شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان اس سے قبل 3 بار چیمپیئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں پہنچ چکا ہے، لیکن فائنل کی دہلیز تک نہیں قدم نہیں رکھ سکا۔ قومی ٹیم نے سری لنکا کو شکست دے کر آئی سی سی ایونٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا کر بڑی بڑی ٹیموں کو مات دے دی ہے۔

دوسری جانب انگلش ٹیم سنہ 2004 اور 2013 کے چیمپئینز ٹرافی کا فائنل کھیل چکی ہے لیکن فتح حاصل کرنے میں ناکام رہی۔ پاکستان اور انگلینڈ 2 ٹاپ ٹیمیں ہیں جو چیمپیئنز ٹرافی نہیں جیتیں۔

قومی ٹیم میں حسن، فہیم اور جنید وکٹیں اڑانے کو تیار ہیں جبکہ سرفراز، ملک اور فخر بھی رنز کا پہاڑ کھڑا کرنے کو بے تاب ہیں۔


پاکستان کی اننگز


پاکستان نے اپنی اننگز کا آغاز کردیا ہے، قومی ٹیم کے اوپنرز اظہرعلی اور فخر زمان نے کھیل کا آغاز کیا۔

پانچ اوور

کھیل کے ابتدائی پانچ اوور میں قومی ٹیم کا اسکور 26رنز ہے اور اس کا کوئی کھلاڑی آؤٹ نہیں ہوا، جبکہ آئندہ 45 اوور میں پاکستان کو 188 رنز درکار ہیں۔ فخرزمان 14 اوراظہرعلی 6رنز کے ساتھ کریزپرموجود ہیں۔

دس اوور 

میچ کے دسویں اووور میں پاکستان کا مجموعی اسکور 49رنز بغیر کسی نقصان کے ہے اور اگلے 40اوور میں پاکستان کو 163رنز4.09کی اوسط سے درکار ہیں، اس وقت کریز پر اظہرعلی 14 اورفخر زمان 28رنز کے ساتھ موجود ہیں

پندرہ اوور 

پندرہویں اووور میں سات رنز کے اضافے کے ساتھ قومی ٹیم کا اسکور 88رنز ہے اور اس کا کوئی کھلاڑی آؤٹ نہیں ہوا۔ اگلے 35اوور میں پاکستان کو 124رنز درکار ہیں، اوپنر فخر زمان 43رنز اور اظہرعلی 37رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

فخر زمان کی نصف سنچری

سترھویں اوور میں فخر زمان نے اپنی شاندار نصف سنچری بنالی ہے، یہ ففٹی انہوں نے 49 بال پر اسکور کی۔ اس کےعلاوہ اظہرعلی اورفخر زمان نے سو رنز کی شاندار پارٹنر شپ کی۔

بیس اوور 

کھیل کے بیسویں اوور مٰیں پاکستان نے بغیر کسی نقصان کے 111رنز بنا لیے، جس میں فخر زمان کی شاندار نصف سنچری بھی شامل ہے، قومی ٹیم کو جیتنے کیلئے30اوور میں 101رنز درکار ہیں۔

اظہرعلی نصف سنچری

اکیسویں اوور میں اوپنر اظہرعلی نے اپنی نصف سنچری 69 بال پر اسکور کی۔

پہلی وکٹ

 قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان 58 بال پر 57رنز بنا کر کیپر کے ہاتھوں اسٹمپ آؤٹ ہوگئے۔ فخر زمان اوراظہرعلی نے پہلی وکٹ کی شراکت میں  118 رنزبنائے، نئے آنے والے کھلاڑی بابراعظم ہیں۔

پچیس اوور

کھیل کے پچیسویں اوورکے اختتام پر قومی ٹیم کا مجموعی اسکور 142رنز ہے اور اس کا ایک کھلاڑی آؤٹ ہوا ہے اس وقت کریز پراظہرعلی 63اور بابر اعظم 13رنز کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔ پاکستان کو بقایا 25اوور میں2.62 کی اوسط سے 70رنز درکار ہیں۔

تیس اوور 

تیسویں اوور میں پاکستان نے 166رنز بنا لئے اور اس کا ایک کھلاڑی آؤٹ ہوا ہے، پاکستان کو اس وقت 20اوور میں صرف46رنز درکار ہیں اظہر علی اور بابر اعظم کریز پر موجود ہیں۔

 اسٹیڈیم میں موجود پاکستانی شائقین پاکستان کی ممکنہ جیت پر بہت مسرور دکھائی دے رہے ہیں، اور سبز ہلالی پرچم کو تھام کر پاکستان کے حق میں نعرے بازی کررہے ہیں۔

دوسری وکٹ

تینتیسویں اووور کی دوسری بال پر قومی ٹیم کے اوپنر اظہرعلی 100بال پر 76رنز بنا کر جیک بیل کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے، نئے آنے والے کھلاڑی محمد حفیظ ہیں۔ 

پاکستان نے انگلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی 

سینتیسویں اوور کی پہلی بال پر محمد حفیظ نے وننگ چوکا لگا کر پاکستان کو جیت سے یمکنار کیا، اس طرح پاکستان نے آئی سی سی چمپیئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں انگلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

حسن علی مین آف دی میچ قرار

ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر دس وکٹیں لینے والے حسن علی کو مین آف دی میچ قرار دیا گیاہے ۔

قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم نے قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ہے یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے عمدہ پرفارمنس دے کر ناقدین کے منہ بھی بند کردیئے، پاکستان زندہ باد

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


انگلینڈ کی اننگز


انگلینڈ نے پاکستان کو 212رنز کا ہدف دے دیا

آخری اوورکی پانچویں بال پرانگلینڈ کی پوری ٹیم211رنز بنا کر پولین لوٹ گئی، انگلش ٹیم نے پاکستان کو 212رنز کا ہدف دے دیا۔

دسویں وکٹ 

انگلینڈ کے آخری کھلاڑی ایم اے ووڈ تین رنز بنا کر کیپر سرفراز احمد کے ہاتھوں رن آؤٹ ہوگئے۔

نویں وکٹ 

میچ کے اننچاسویں اووور کی پانچویں بال پرپلینکٹ نو رنز بنا کر رومان رئیس کی گیند پر اظہر علی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔

آٹھویں وکٹ 

کھیل کے اڑتالیسویں اوور کی بال پراسٹوکس 64بال پر34رنز بنا کر حسن علی کی گیند پر محمد حفیظ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔

میچ کے 45 اوورز

پینتالیسویں اوور کے اختتام پر انگلینڈ کی ٹیم 7 وکٹوں کے نقصان پر189 رنز اسکور کرپائی ہے ‘ اسٹوکس اور پنکٹ اس وقت انگلستان کی طرف سے بیٹنگ کررہے ہیں۔

ساتویں وکٹ

تینتالیسویں اوور کی آخری بال پر عادل رشید 7 رنز بنا کررن آؤٹ ہوگئے‘ انگلینڈ کا مجموعی اسکور 181 رنز ہے۔


میچ کے 40 اوورز

چالیس اوورز کے اختتام تک انگلستان کے کھلاڑی چھ اہم وکٹیں گنوا کر169 رنز بنانے میں کامیاب ہوپائے تھے ۔ گزشتہ پانچ اوورز میں کل 20 رنز بنائے گئے اور دو وکٹوں کا نقصان بھی ہوا۔

چھٹی وکٹ

جنید خان خان کی بال پر برطانوی بلے باز معین علی فخر زمان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے معین علی نے کل 11 رنز بنائے اور ان کی وکٹ گرنے پر برطانیہ کا مجموری اسکور 162 رنز تھا۔


میچ کے 35اوورز

پینتیسویں اوور کے اختتام پر انگلینڈ کی ٹیم پانچ اہم وکٹیں گنوا کر کل 149 رنز کرنے میں کامیاب ہوئی۔ کپتان سرفراز اب تک دو کیچز پکڑ چکے ہیں۔

پانچویں وکٹ

چونتیسویں اوور میں جنید خان کی بال پر بٹلر نے ہٹ لگانے کی کوشش کی لیکن قومی ٹیم کے کپتان سرفراز نے کیچ پکڑ کر انہیں محض چار رنز کے بعد ہی واپس لوٹنے پر مجبور کردیا۔

چوتھی وکٹ

حسن علی کی بال پر مارگن نے شاٹ مارا جسے سرفراز نے کیچ کرلیا  یوں انگلینڈ کی چوتھی وکٹ بھی گرگئی۔ کپتان مورگن اپنی ٹیم کے لیے 33رنز بنا پائے۔


میچ کے تیس اوورز

تیسویں اوور کے اختتام پر انگلینڈ 136 رنز بنانے میں کامیاب رہا تاہم تیسری اہم وکٹ بھی گرگئی۔

تیسری وکٹ

شاداب خان کی بال پر جو روٹ 46 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے‘ یوں انگلینڈ ایک اہم وکٹ سے ہاتھ دھوبیٹھا۔


میچ کے 25 اوورز

انگلینڈ کا مجموعی اسکور  دووکٹوں کے نقصان پر 118 رنز ہوچکا ہے۔

محمد حفیظ اور شاداب خان چار چار اوورز کراچکے ہیں


میچ کے 20 اوورز

دو وکٹیں گنوانے کے بعد انگلینڈ کا اسکور 93 ہے۔ جو روٹ کے ساتھ این مورگن وکٹ پر موجود ہیں۔

پاکستان کی جانب سے محمد حفیظ اور حسن علی باؤلنگ کر وا رہے ہیں۔


میچ کے 15 اوورز

میچ کے 15 اوورز میں انگلینڈ کا اسکور 78 رنز ہے۔

پاکستان کی جانب سے شاداب خان باؤلنگ کروا رہے ہیں۔


دوسری وکٹ

سولہویں اوور میں انگلینڈ کوباؤلر حسن علی  کی بال پراپنی ایک اور وکٹ کھونی پڑی اور جونی بیرسٹو 22 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

  میچ کے 10 اوورز

چھٹے اوور کے شروع میں انگلینڈ اپنی پہلی وکٹ گنوا چکا ہے۔ اب جو روٹ اور جونی بیرسٹو وکٹ پر موجود ہیں۔

انگلینڈ کا مجموعی اسکور 56 ہے۔

پاکستان کی جانب سے عماد وسیم باؤلنگ کروا رہے ہیں۔


میچ کے ابتدائی 5 اوورز

انگلینڈ کی جانب سے جونی بیرسٹو اور ایلکس ہیلز نے اوپننگ کرتے ہوئے اب تک 28 رنز کی شراکت قائم کی ہے۔

پاکستان کی جانب سے جنید خان اور رومان رئیس نے باؤلنگ کروائی۔

چھٹے اوور کے اختتام سے قبل رومان رئیس نے پہلی وکٹ حاصل کرلی۔

ایلکس ہیلز 13 رنز بنا کر آوٹ ہوگئے۔ انگلینڈ کا مجموعی اسکور 34 رنز ہے


عمران خان کا پیغام

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں قومی ٹیم کے کپتان سرفراز اور ان کی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

عمران خان نے اپنے پیغام میں یہ بھی کہا کہ 1992 کی طرح آج سرفراز کے لیے ’کارنرڈ ٹائیگر‘ کی صورتحال ہے یعنی اب چیتے کے لیے حملہ کرنے کے سوا کوئی آپشن موجود نہیں ہے۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان عمران خان آج کا میچ دیکھنے کے لیے نتھیا گلی میں موجود ہیں اور وہیں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا سیمی فائنل دیکھیں گے۔

اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -