لاہور: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے لیے الٹی گنتی شروع کردی گئی ہے، میگا ایونٹ کے شروع ہونے میں پورا ایک سال رہ گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق انگلینڈ میں کھیلے جانے والے کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے شروع ہونے میں پورا ایک سال باقی رہ گیا ہے، اس حوالے سے ایک شاعر کیلب فیمی کی جانب سے ویڈیو میں دنیا بھر کے شائقین سے عہد کا اظہار کیا گیا ہے اس کے ساتھ ساتھ بتایا گیا ہے کہ ورلڈ کپ کا انگلینڈ میں انعقاد میزبان عوام کے لیے کس قدر اہمیت کا حامل ہے۔
"We are one extended family sharing the DNA of a bat and ball."
With just one year to go until #CWC19, London Poet @CalebFemi5 brings us the #CWC19 Declaration. Are you in? pic.twitter.com/SOTZqvr21k
— ICC (@ICC) May 30, 2018
آئندہ سال آج ہی کے دن یعنی 30 جون کو میزبان انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں پہلے میچ میں مدقابل ہوں گی جبکہ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 16 جون 2019 کو اولڈ ٹریفورڈ مانچسٹر میں آمنے سامنے ہوں گی۔
کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے لیے سابق کھلاڑی بھی پرجوش دکھائی دیتے ہیں، سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم نے وقار یونس نے ایک سیلفی لی جس میں ان کے ہمراہ ویسٹ انڈین سابق کپتان کلائیولائیڈ اور جنوبی افریقی سابق فاسٹ بولر ایلن ڈونلڈ اور ایون مورگن موجود ہیں۔
The trophy has arrived at today's #CWC19 one year to go event in London! For more updates, follow @cricketworldcup 🏆 pic.twitter.com/8el2aIK9sD
— ICC (@ICC) May 30, 2018
آئی سی سی چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈسن نے کہا ہے کہ انگلینڈ اور ویلز میں ہونے والا ورلڈ کپ ایونٹ اس لحاظ سے بھی منفرد ہے کہ یہ ہر شریک ٹیم کو پرجوش شائقین کے ذریعے ہوم گراؤنڈ جیسا ماحول فراہم کرتا ہے۔
آئی سی سی نے ورلڈ کپ 2019 کا فارمیٹ وہی رکھا گیا ہے جس کے تحت آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں منعقدہ ورلڈ کپ 1992 ورلڈ کپ کھیلا گیا تھا، راؤنڈ رابن طرز پر کھیلے گئے تاریخی ایونٹ میں پاکستان ٹیم نے عمران خان کی قیادت میں ورلڈ کپ اپنے نام کیا تھا۔