لندن: ورلڈ کپ 2019 میں پاکستان اپنا آخری گروپ میچ آج بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گا۔
تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ 2019 میں آج پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں لارڈز کے تاریخی میدان میں مدمقابل ہوں گی، سرفراز الیون میں دو تبدیلیوں کا امکان ہے۔
اوپنر فخر زمان کی جگہ شعیب ملک اپنا آخری میچ کھیلیں گے، فاسٹ بولر وہاب ریاض کی جگہ حسن علی کو موقع دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان کے سیمی فائنل میں رسائی کے امکانات انتہائی کم ہوگئے ہیں اگر بنگلہ دیش نے پاکستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کی تو پاکستان سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگا۔
مزید پڑھیں: فلائٹ بک ہے، اگر معجزہ ہوگیا، تو ٹکٹس آگے بڑھ جائیں گے: سرفراز احمد
پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف 350 رنز بنائے تو حریف کو 311 رنز سے ہرانا ہوگا، اگر پاکستان بنگلہ دیش کے خلاف 400 رنز بنائے تو حریف کو 84 رنز پر آؤٹ کرنا ہوگا۔
قومی کرکٹ ٹیم کو بنگلہ دیش کو 316 رنز کے مارجن سے ہرانا ہوگا۔
قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا سے میچ ٹرننگ پوائنٹ تھا، اس میں شکست سے پاکستانی ٹیم کو نقصان ہوا.
سرفراز احمد نے کہا کہ بنگلا دیش کےخلاف ہمیں بڑا اسکور بنانا ہے، بدقسمتی سے دیگر ٹیموں کے مقابلے میں ہمارا ٹاپ آرڈر ناکام رہا۔