ہفتہ, مارچ 7, 2026
اشتہار

ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ کمائی کا ذریعہ بن گیا

اشتہار

حیرت انگیز

احمد آباد: آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ کمائی کا ذریعہ بن گیا۔

کرکٹ ورلڈ کپ کا آغاز 5 اکتوبر سے ہورہا ہے لیکن قومی ٹیم اپنا پہلا میچ 6 اکتوبر کو نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے گی جبکہ دوسرے میچ میں پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں 10 اکتوبر کو مدمقابل ہوں گی۔

ورلڈ کپ کا ہائی وولٹیج ٹاکرا یعنی پاک بھارت میچ 14 اکتوبرکو احمد آباد میں شیڈول ہے جس کا شائقین کرکٹ بے چینی سے انتظار کررہے ہیں۔

تاہم ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ کمائی کا ذریعہ بن گیا ہے، احمد آباد میں ہوٹل اور ایئر ٹکٹس کے کرائے دگنے ہوگئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق احمد آباد میں ہوٹل کے ایک کمرے کا کرایہ 80 ہزار روپے تک مانگا جارہا ہے جبکہ بھارت کے کسی دوسرے شہر سے احمد آباد کا ٹکٹ 5 سے 12 ہزار میں دستیاب ہوتا ہے لیکن اس کی قیمت میں بھی ہوشربا اضافہ ہوگیا ہے۔

میڈٰیا رپورٹس کے مطابق پاک بھارت میچ سے قبل قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں