The news is by your side.

Advertisement

ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں کی بورڈ پر تنقید، آئی سی سی کا نوٹس

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں کو ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں فتح کے بعد اپنے بورڈ کی شکایت پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ٹورنامنٹ میں فتح کے بعد کپتان ڈیرن سیمی نے اپنے بورڈ کے خراب رویے کے بارے میں بات کی تھی۔

اپنی تقریر میں ویسٹ انڈیز کے کپتان ڈیرن سیمی نے بورڈ اور کھلاڑیوں کے تنازعہ کے بارے میں گفتگو کی تھی۔ ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ اور کھلاڑیوں کے درمیان معاوضے پر تنازعہ پیدا ہوا تھا جو اتنا بڑھا تھا کہ ویسٹ انڈیز کی بھارت میں ہونے والے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں شرکت مشکوک ہوگئی تھی۔ سیمی نے ٹیم کی مشکلات کا ذکر بھی کیا تھا کہ ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے انہیں کن مشکلات سے گزرنا پڑا۔

WI-1

بعد ازاں آل راؤنڈر ڈیون براوو نے بھی مقامی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے بورڈ پر تنقید کی تھی۔

آئی سی سی نے کھلاڑیوں کے اس رویے کو نامناسب قرار دیا ہے۔ کونسل کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں کا یہ رویہ نہ صرف نامناسب اور توہین آمیز ہے بلکہ یہ ٹورنامنٹ کی بدنامی کا بھی سبب بنا۔

آئی سی سی نے ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کی جانب سے کی جانے والی معذرت کو تسلیم کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا ہے کہ ایک انتہائی شاندار ٹورنامنٹ کی تاریخ ساز فتح کا جشن انتہائی نامناسب انداز میں منایا گیا۔

Wi-2

آئی سی سی نے مزید کہا کہ کھلاڑیوں کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر اقدامات کیے جانے پر بھی سنجیدگی سے غور کیا جارہا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں