بدھ, اپریل 15, 2026
اشتہار

ویمنز ورلڈ کپ: قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی، مسلسل چوتھی شکست

اشتہار

حیرت انگیز

ہملٹن: آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے، ٹیم کو مسلسل چوتھی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کو مسلسل چوتھی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، جس کے باعث ٹیم کی اگلے مرحلے میں رسائی کھٹائی میں پڑگئی ہے۔

ہملٹن میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد قومی ٹیم کو 9 رنز سے شکست دے دی، سدرہ امین کی سنچری بھی ٹیم کےکام نہ آئی۔

بنگلہ دیش نے پاکستان کو جیت کے لئے 234 رنز کا ہدف دیا، فرخانہ حق نے 76 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، نگار سلطانہ 46 اور شمیم اختر 44 رنز بناکر نمایاں رہی۔

یہ بھی پڑھیں: ویمنز ورلڈکپ: کیویز نے بھارتی سورماؤں کو دھول چٹادی

پاکستان کی جانب سے نشرح سندھو نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،عمیمہ سہیل اور ندا ڈار نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

دو سو پینتیس رنز کے جواب میں گرین شرٹس نے عمدہ آغاز کیا، اوپنر بیٹرز نے 91 رنز کی عمدہ پارٹنر شپ لگی، ایک موقع پر قومی ٹیم کی جیت یقینی نظر آرہی تھی مگر میچ کے آخری لمحات میں بنگال ٹائیگرز نے زبردست کم بیک کیا اور قومی ٹیم کی بڑھتی پیش قدمی کو روکتے ہوئے سنسنی خیز مقابلے کے بعد گرین شرٹس کو 9 رنز سے شکست دے دی۔

سدرہ امین نے آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ میں پاکستان کی جانب سے پہلی سینچری اسکور کی تاہم وہ ٹیم کو شکست سے نہ بچاسکی۔

میگا ایونٹ کے تمام میچز پاکستان کےپہلےایچ ڈی اسپورٹس چینل اےاسپورٹس پربراہ راست نشر کیےجارہےہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں