ہفتہ, مئی 16, 2026
اشتہار

بھارتی مخالف کے باوجود، بگ تھری کے خاتمے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: بھارت کی مخالفت کے باوجود آئی سی سی نے بگ تھری کے خاتمے کا فیصلہ کرلیا، آئی سی سی نے کہا ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل میچز کے لیے درکار سیکیورٹی میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق دبئی میں آئی سی سی کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس معنقد ہوا جس میں بھارت کے سوا آئی سی سی کے تمام ممبران نے بگ تھری کی مخالفت میں ووٹ دیا اور بگ تھری کے خاتمے کا فیصلہ کیا۔

اجلاس میں شرکا نے آئی سی سی کے آئین میں تبدیلی پر اصولی اتفاق کیا اور فیصلہ کیا کہ آئی سی سی کے تمام ممبران کو فیصلہ کرنے کا یکساں حق حاصل ہوگا۔

اجلاس میں شرکا نے متعدد فیصلے کیے جس کے مطابق بگ تھری کے مستقبل کا حتمی فیصلہ اپریل میں ہوگا، 10 ٹیموں کی ایک ٹیسٹ لیگ کرائی جائے گی، ہر ملک دوسرے ملک سے 2 سال کے دوران ایک سیریز کھیلے گا، ساتھ ہی اجلاس میں 13 ٹیموں کی ون ڈے لیگ کرانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

شرکا نے افغانستان کی 4 روزہ کرکٹ کو فرسٹ کلاس کا درجہ دے دیا جس کے بعد اب افغانستان اور آئرلینڈ کو ٹیسٹ اسٹیٹس ملنے کا امکان ہے۔

اجلاس میں آئی سی سی ٹاسک فورس کے صدر جائلز کلارک کی دورہ پاکستان کی سیکیورٹی رپورٹ کا جائزہ لیا گیا،آئی سی سی ممبران نے تجویز دی کہ ممبران اپنی سیکیورٹی ٹیمیں پاکستانی بھیجیں اور صورتحال کا جائزہ لیں،پاکستان میں انٹرنیشنل میچز کے لیے سیکیورٹی میں پیش رفت ہوئی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں