جمعہ, مارچ 13, 2026
اشتہار

ٹی 20 ورلڈکپ: آئی سی سی نے بنگلا دیشی صحافیوں کے ایکریڈیشن مسترد کردیے

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بنگلادیش کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بائیکاٹ کے بعد تمام بنگلادیشی صحافیوں کو ایکریڈیشن دینے سے انکار کردیا۔

بنگلادیشی میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکا اور بھارت میں کسی بنگلادیشی صحافی کو ایکریڈیشن نہیں دی گئی۔

چیئرمین میڈیا کمیٹی بی سی بی امزاد حسین نے صحافیوں کو Accreditation نہ ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بنگلا دیش کے 130 سے 150 صحافیوں نے ایکریڈیشن کے لیے رجوع کیا تھا۔

امزاد حسین کا کہنا تھا کہ جہاں تک مجھے معلوم ہے بنگلا دیش کے تمام صحافیوں کے Accreditation مسترد کردیے گئے ہیں، کئی ایسے صحافی ہیں جن کی ایکریڈیشن ہو چکی تھی مگر بعد میں ریجیکٹ کردی گئی۔

پاکستان کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کیخلاف میچ نہ کھیلنے کا امکان

بنگلادیشی میڈیا کا کہنا ہے کہ ٹیم نہ بھی کھیلے تو آئی سی سی ایسوسی ایٹ ممبرز کے صحافیوں کو Accreditation دیتی ہے، اس حوالے سے بنگلادیشی اسپورٹس صحافیوں کی تنظیموں نے جلد لائحہ عمل دینے کا اعلان کیا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں