The news is by your side.

Advertisement

پاکستان میں سیکیورٹی کے کوئی مسائل نہیں اور انتظامات پرفیکٹ ہیں، ڈپٹی چیئرمین آئی سی سی

لاہور: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ڈپٹی چیئرمین عمران خواجہ نے کہا ہے کہ سری لنکا کے پاکستان آنے پر پی سی بی کو مبارک باد پیش کرتا ہوں، پاکستان میں سیکیورٹی کے مسائل نہیں اور انتظامات پرفیکٹ ہیں۔

لاہور میں چیئرمین پی سی بی اورآئی سی سی ڈپٹی چیئرمین عمران خواجہ نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ احسان مانی کا کہنا تھا کہ عمران خواجہ کے پاکستان آنے پر بہت خوشی ہوئی وہ صرف میچ دیکھنے آئے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ امیدہے آئی سی سی کے ڈپٹی چیئرمین سیکیورٹی کے انتظامات سے مطمئن ہوں گے، انگلینڈ، آسٹریلیا اور آئرلینڈ کے حکام بھی جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔

احسان مانی کا کہنا تھا کہ امید ہے سری لنکن ٹیم پاکستان میں ٹیسٹ میچز کھیلنے پر بھی رضا مند ہوجائے گی، پاکستان محفوظ ملک ہے یہاں کے حالات مزید بہتر ہوں گے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ڈپٹی چیئرمین عمران خواجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈکومبارکباددیتاہوں کیونکہ انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کے لیے بھرپور اقدامات کیے، بہت سارے لوگوں نے پاکستان کے انتظامات کے حوالے سے پوچھا تو میں نے سب کو ایک ہی جواب دیا کہ پاکستان میں سیکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں اور انتظامات پرفیکٹ ہیں۔

چیئرمین پی سی بی کا مزید کہنا تھا کہ سپورٹ کرنےپرآئی سی سی کےشکرگزارہیں، پی ایس ایل کےتمام میچزپاکستان میں ہوں گے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں