پاکستان کے مایہ ناز وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے نیپالی پلیئرز کا حوصلہ بڑھانے کے لیے ان سے ملاقات کی، آئی سی سی نے اسے بہترین عمل قرار دیتے ہوئے ویڈیو بھی شیئر کردی۔
نیپال کی قومی کرکٹ ٹیم ایشیا کپ میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچ چکی ہے اور ان کے پلیئرز ایونٹ میں کچھ ایسا کرنے کے لیے بے تاب ہیں جس سے وہ دنیائے کرکٹ میں اپنی پہنچان بنا سکیں، گزشتہ دنوں پاکستانی کرکٹر محمد رضوان نیپالی کرکٹر سے ملاقات کرنے اور ان کا حوصلہ بڑھانے کے لیے پہنچے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے بھی ملاقات کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے اور اس عمل کو بہترین قرار دیا گیا ہے، رضوان ویڈیو میں سومپال کامی اور کوسال مالا سے ملاقات کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
Mohammad Rizwan having a great interaction with Nepali players Sompal Kami & Kusal Malla while in Multan. Such a cool gesture! 🤝This video is an absolute gem, no doubt the top pick of the day!🎥
🇳🇵🤝🇵🇰#NepalCricket #PakistanCricket #AsiaCup #Likepic.twitter.com/hROp8KIhVY— ICC Asia Cricket (@ICCAsiaCricket) August 28, 2023
آئی سی سی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ محمد رضوان اور نیپالی کرکٹر ایک دوسرے سے ملاقات کرتے ہوئے، یہ ویڈیو بہت قیمتی ہے کوئی شک نہیں کہ یہ دن کی سب سے بہترین چیز ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور نیپال کے درمیان کل 30 سمتبر کو ایشیا کپ کا افتتاحی میچ شیڈول ہے جس کہ ملتان میں کھیلا جائے گا۔