بدھ, جولائی 15, 2026
اشتہار

ون ڈے ورلڈ کپ 2027 کی تاریخوں کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے ورلڈ کپ 2027 کی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے۔

آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ آئندہ سال 4 اکتوبر سے 21 نومبر تک جنوبی افریقا، زمبابوے اور نمیبیا میں کھیلا جائے گا۔

ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کی ٹیم اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔

میگا ایونٹ میں 14 ٹیمیں شرکت کریں گی، جنوبی افریقا کے 8 وینیوز میچز کی میزبانی کریں گے، 54 میں سے 41 میچز جنوبی افریقا، 10 زمبابوے، 3 نمیبیا میں ہوں گے۔

Latest Sports News and Breaking News from ARY News

جنوبی افریقہ کے جوہانسبرگ، پریٹوریا ، کیپ ٹاؤن، ڈربن، بلوئم فونٹین، ایسٹ لندن ،پارل اور کیں برہا کو ون ڈے ورلڈکپ کی میزبانی دی گئی ہے۔

14 ٹیموں کو دو گروپ میں تقسیم کیا جائے گا، ہر گروپ سے ٹاپ تین ٹیمیں سپر 6 میں جگہ بنائیں گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل جنوبی افریقا نے 2007 میں ٹی 20 ورلڈ کپ، 2009 میں چیمپئنز ٹرافی اور 2023 میں ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کی میزبانی کی تھی جبکہ زمبابوے اور نمیبیا نے حال ہی میں انڈر 19 ورلڈ کپ کی میزبانی کی ہے۔

اہم ترین

مزید خبریں