پیر, جون 8, 2026
اشتہار

پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے بُری خبر

اشتہار

حیرت انگیز

ڈھاکا (15 مئی 2026): بنگلہ دیش سے پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست کے بعد پاکستاسن کرکٹ ٹیم کے لیے ایک اور بری خبر آ گئی ہے۔

آئی سی سی نے ڈھاکا میں بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو سلو اوور ریٹ پر جرمانہ کر دیا ہے، اس کے ساتھ ہی پاکستان ٹیم نے آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں 8 پوائنٹس بھی کھو دیے ہیں۔

آئی سی سی کے مطابق پاکستان ٹیم نے ڈھاکا ٹیسٹ میں ٹارگٹ سے 8 اوورز کم کیے اور قواعد کے مطابق ایک اوور کی کمی پر ایک پوائنٹ کی کٹوتی ہوتی ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل  نے پاکستانی ٹیم پر میچ فیس کا 40 فیصد جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔

پاکستان ٹیم جو بنگلہ دیش سے شکست کے بعد ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل پر چھٹی سے ساتویں پوزیشن پر آ گئی تھی۔ آئی سی سی جرمانے کے سبب 8 پوائنٹ کم ہونے سے اب مزید گر کر آٹھویں نمبر پر چلی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ڈھاکا ٹیسٹ میں بنگلہ دیش نے اپنی سر زمین پر پاکستان کو پہلی بار شکست دے کر تاریخ رقم کی تھی اور دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی نا قابل شکست برتری حاصل کی۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کل سے سلہٹ میں شروع ہو گا۔ دوسرے ٹیسٹ میں بابر اعظم کی واپسی یقینی ہے۔

ون ڈے میچ میں 883 رنز کا ہدف، 143 گیندوں پر ٹرپل سنچری، نا قابل یقین واقعہ

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں