پیر, فروری 16, 2026
اشتہار

آئی سی سی، بھارتی بورڈ بنگلہ دیش کو منانے میں ناکام، بھارت میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کھیلنے سے صاف انکار

اشتہار

حیرت انگیز

آئی سی سی کے تازہ اجلاس میں بنگلہ دیش نے سخت موقف اختیار کرتے ہوئے بھارت میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کھیلنے سے صاف انکار کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل بنگلہ دیش کو منانے میں ناکام ہوگیا ہے، تازہ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے آئی سی سی کے ساتھ حالیہ میٹنگ کے دوران بھارت میں کھیلنے سے واضح انکار کیا۔

بنگلہ دیشی بورڈ حکام نے آئی سی سی کی حالیہ میٹنگ میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ آئندہ 2026 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے بھارت کا سفر نہیں کریں گے۔

منگل کی سہ پہر بی سی بی، آئی سی سی اور بی سی سی آئی کے درمیان ویڈیو لنک پر ایک اہم اجلاس ہوا جس کے بعد یہ خبریں بھارتی میڈیا کی زینت بنی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی 20 ورلڈ کپ: آئی سی سی نے کوئی الٹی میٹم نہیں دیا، بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ

مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں بنگلہ دیش کی مردوں کی ٹیم کی شرکت پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے تینوں فریقوں کے درمیان ویڈیو کانفرنس ہوئی تھی جس میں بنگلہ دیشی بورڈ آفیشل کے واضح موقف کے بعد کوئی نیا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

اس سے قبل گزشتہ ہفتے بنگلا دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) اس بات کی بھی وضاحت کی تھی کہ آئی سی سی نے کوئی الٹی میٹم نہیں دیا ہے۔

بنگلہ حکام نے بھارتی میڈیا کی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا تھا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے بنگلا دیش پر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچز بھارت میں کھیلنے کا کوئی دباؤ یا الٹی میٹم نہیں آیا ہے۔

بی سی بی کے مطابق اس حوالے سے زیر گردش رپورٹ غلط ہے، آئی سی سی کی جانب سے کسی بھی قسم کی ایسی ہدایت موصول نہیں ہوئی۔

بنگلہ دیش کا ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا اعلان، شاہد آفریدی کا ردعمل سامنے آگیا

+ posts

اہم ترین

مزید خبریں