جمعرات, جولائی 16, 2026
اشتہار

آئی سی سی اجلاس، ایشیا کپ کی ٹرافی سے متعلق کیا بات ہوئی؟

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی(8 نومبر 2025): انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) کے اجلاس میں ایشیا کپ کی ٹرافی کا معاملہ نہیں اٹھایا گیا۔

ذرائع کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے بھی اجلاس میں ایشیا کپ کی ٹرافی کے معاملے پر کوئی گفتگو نہیں ہوئی، آئی سی سی بورڈ میٹنگز میں ایشیا کپ ٹرافی کا معاملہ ایجنڈےکا حصہ نہیں تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سائیڈ لائنز پر چند رکن ممالک نے کہا ایشیا کپ ٹرافی کا تنازع حل ہونا چاہیے،  صدر اے سی سی محسن نقوی نے بھی معاملے کے حل پر آمادگی ظاہر کی۔

ذرائع کے مطابق صدر اےسی سی محسن نقوی نے کہا کہ چاہتے ہیں مسئلہ خوش اسلوبی سے حل ہو، آئی سی سی نے بھی ٹرافی تنازع کے حل میں مدد فراہم کرنےکی پیشکش کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ ٹرافی کے لیے کسی قسم کی کمیٹی تشکیل نہیں دی گئی، ایشیا کپ ٹرافی پر تمام گفتگو بورڈ میٹنگز کے دوران ہونے والے بریک میں ہوئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں